سابق افغان صدر پر فرار کےوقت کروڑوں ڈالر ساتھ لیجانےکا الزام،محافظ کی تصدیق

ashraf.jpg


سابق افغان صدر اشرف غنی کے سیکیورٹی عملے کے ایک سینئر رکن نے امریکا کی سرکاری ایجنسی کے دعوے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس مبینہ چوری کے ویڈیو شواہد موجود ہیں۔

امریکی ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق افغان صدر کابل سے فرار ہوتے وقت اپنے ساتھ 16 کروڑ 90 لاکھ ڈالر لے گئے تھے۔ بریگیڈیئر جنرل پیراز عطا شریفی، جنہوں نے اشرف غنی کے محافظوں کی سربراہی کی تھی، نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے نہ صرف نقد رقم کے بھاری بیگ منتقل ہوتے دیکھے بلکہ سی سی ٹی وی کیمرے سے ایک ویڈیو کلپ بھی حاصل کیا۔

یاد رہے کہ طالبان نے بریگیڈیئر عطا شریفی کی گرفتاری پر 10 لاکھ افغانی کرنسی کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ عطا شریفی کا دعویٰ ہے کہ "ہم وہاں صدر کا انتظار کر رہے تھے تاہم پھر مجھے فون آیا کہ وزارت دفاع میں آنے کے بجائے صدر ایئرپورٹ پر چلے گئے، وزیر دفاع بھاگ چکے تھے اور میرے باس نے بھی ایسا ہی کیا۔


عطا شریفی نے دعویٰ کیا کہ "میرے پاس (محل سے) ایک (سی سی ٹی وی) ریکارڈنگ ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ افغان بینک کا ایک فرد اشرف غنی کے جانے سے پہلے بہت سارے پیسے لے کر آیا، وہ کروڑوں یا شاید اربوں ڈالر تھے، بہت بڑے بیگ تھے اور بھاری بھی".

اشرف غنی کے قریب رہنے والے اس سابق عہدیدار نے کہا کہ وہ مایوس تھا کیونکہ وہ اشرف غنی کو پسند کرتا تھا، یہ رقم کرنسی ایکسچینج مارکیٹ کے لیے تھی اور ہر جمعرات کو ڈالر اس مقصد کے لیے لائے جاتے تھے تاہم اس کے بجائے اسے سابق افغان صدر نے لے لیا۔​
 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

نواز شریف کی طرح یہ چور بھی ڈالروں کے نوٹ سالم نگل کر ہی کھاتا بھی ہو گا بعد میں ٹشو پیپر کی جگہ صاف بھی ڈالروں سے ہی کرتا ہو گا
اگر کچھ بچ گئے تو وہ قبر میں ساتھ لے جائے گا، بے غیرت انسان
 

zahid.sadiq

Senator (1k+ posts)

نواز شریف کی طرح یہ چور بھی ڈالروں کے نوٹ سالم نگل کر ہی کھاتا بھی ہو گا بعد میں ٹشو پیپر کی جگہ صاف بھی ڈالروں سے ہی کرتا ہو گا
اگر کچھ بچ گئے تو وہ قبر میں ساتھ لے جائے گا، بے غیرت انسان
سب ٹٹی خور ہیں