سابق امریکی صدر جارج بش کی زبان پھسل گئی،عراق پر امریکی حملہ ظالمانہ قرار

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
us-pr-bush.jpg


سابق امریکی صدر جارج بش کی زبان پھسل گئی، عراق پر امریکی حملے کو ظالمانہ اقدام قرار دے دیا۔ وہ صدارتی مرکز میں ایک خطاب کے دوران اس وقت یوکرین اور عراق کے ناموں کو الجھا گئے۔ جارج ڈبلیو بش روس اور یوکرین تنازع پر گفتگو کررہے تھے۔


انہوں نے خطاب کرتے ہوئے یہ لفظ کہے ’ایک شخص کا مکمل طور پر غیرمنصفانہ اور ظالمانہ حملہ عراق پر۔۔‘ تاہم جیسے ہی سابق امریکی صدر کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے فوراً معذرت کرتے ہوئے کہا کہ "میرا کہنے کا مطلب ہے یوکرین"۔

سابق امریکی صدر کی زبان پھسلنے اور جملے کی تبدیلی پر وہاں موجود سامعین قہقہے لگانے لگے۔ ان کی اس غلطی نے کئی صحافیوں، تجزیہ کاروں اور سیاست دانوں میں شدید غصے کی لہر دوڑ گئی اور اس پر اپنا سخت ردِ عمل بھی دیا اور اسے بےحسی قرار دیتے ہوئے اس پر سوالات بھی اٹھائے۔

چند روز قبل پاکستان آکر عمران خان سے ملاقات کرنے والی مسلمان خاتون رکن کانگریس الہان عمر نے اس واقعے پر کہا کہ جب آپ کی جان بوجھ کر کی گئی غلطی آپ کو دھرلے اور آپ بلآخر آپ اس کا اعتراف بھی کریں، لیکن کسی کو آپ کا احتساب کرنے کی پرواہ نہیں۔‘

https://twitter.com/x/status/1527131207535845379
ویڈیو میں لوگوں کی ہنسی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے الہان عمر کا کہنا تھا کہ ’یہ ہنسنا پریشان کن ہے، جو بتارہی کہ یہ شخص اور اس کے سامعین ہیں کون۔‘

انہوں نے یہ بھی کہا کسی کو بھی ہزاروں امریکی فوجیوں اور لاکھوں عراقیوں کی پرواہ نہیں جو اس کی جنگ میں ہلاک ہوئے تھے۔
 
Last edited by a moderator: