سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن بنگلادیشی بچے کی شاندار باؤلنگ کے فین بن گئے

13shanewarn.jpg

سابق آسٹریلوی کرکٹر اور لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن بنگلادیشی بچے کی شاندار بولنگ کے گرویدہ ہو گئے، بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق سابق لیجنڈ باؤلر شین وارن کو بنگلہ دیشی بچے کی باؤلنگ بھا گئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کس قدر مہارت کے ساتھ بڑی عمر کے بچوں کو اسپن باؤلنگ کروا رہا ہے اور ان کی وکٹیں اڑائیں۔

اسپنر شین وارن نے ویڈیو کی کیپشن میں بچے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ زبردست! یہ ویڈیو مجھے ابھی بھیجی گئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1450571688425492484
شین وارن نے بچے کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ یہ بچہ کتنا اچھا ہے، یہ کون ہے، یہ بہت ہی اعلیٰ ہے، ایسی زبردست بولنگ جاری رکھیں۔

واضح رہے کہ مغربی لندن میں رہائش پذیر سابق ٹیسٹ کرکٹر شین وارن تاریخ کے بہترین اسپنرز میں سے ایک ہیں، انہوں نے 1992ء سے 2007ء تک 145میچز میں 708 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
 

Young_Blood

Minister (2k+ posts)
Tape Ball se itni Spin,, Variety k saath, ayr sab se bari baat Line o length kamaal ke. Masha AA Allah. Shadab khan ko iss bache se seakhna chahiay trust me..