سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے مفتاح اسماعیل سے بڑا مطالبہ کر دیا

7miftahshaukatcairmanfbr.jpg


سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے موجودہ حکومت کی جانب سے وفاقی بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے چیئرمین کی تبدیلی پر افسوس کا اظہار کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر کی سیاسی بنیادوں پر تبدیلی اچھی بات نہیں ہے، سابق چیئرمین اشفاق احمد کا ٹیکس اکھٹا کرنے سے متعلق تجربہ بہت اچھا ہے، موجودہ حکومت کو ان کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے، چیئرمین ایف بی آر کی تبدیلی پر مجھے شدید افسوس ہوا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1520825806200705024
انہوں نے مزید کہا کہ اپریل2022 کے دوران ٹیکس کلیکشن میں 44فیصد اضافہ ہوا ہے، رواں برس ٹیکس کلیکشن کا ہدف 6ہزار1 سو ارب روپے رکھا گیا ہے جسے باآسانی مکمل کرلیا جائے گا، ایک ماہ میں 44فیصد کی بہتری کا مطلب ہے کہ معاملات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1521006211948232704
شوکت ترین نے موجودہ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میں امید کرتا ہوں مفتاح اسماعیل ٹیکس کلیکشن کے معاملات کو بہتر انداز میں آگے بڑھائیں گے، موجود حکومت سے درخواست ہے کہ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کیلئے سابقہ حکومت کے اقدامات کو تسلسل سے جاری رکھیں ۔

سابق وزیر خزانہ نے اپنے بیان میں ایف بی آر کی کارکردگی کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایف بی آر نے ریکارڈ ٹیکس اکھٹا کرکے تاریخ رقم کی ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی اتنی ٹیکس کلیکشن نہیں دیکھی گئی ۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Noon leak is known to destroy institutions/industry/economy not to fix it.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور#