سال 2021: پاکستان کی چین کو برآمدات ریکارڈ سطح پر

china1121.jpg


چین اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کے ساتھ ساتھ پاکستان کی چین کو برآمدات 2021 میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن کا کہنا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی اور تجارتی تعاون باہمی طور پر فائدہ مند ہے اور اس نے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد پہنچائے ہیں۔

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 2021 میں چین کی پاکستان کو درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت میں سالانہ 59.1 فیصد اضافہ ہوا جس میں برآمدات میں 57.8 فیصد اور درآمدات میں 68.9 فیصد اضافہ شامل ہے۔

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق اس وقت چین پاکستان کے لیے برآمدات کا دوسرا بڑا اور درآمدات کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

پاکستان سے 2021 کے پہلے چھ مہینوں میں چین کو اپنی برآمدات میں 80 فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا،چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے بتایا تھا کہ چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کا دوسرا مرحلہ گزشتہ سال شروع کیا گیا تھا اور اس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان ٹیکسٹائل ، سمندری غذا اور زرعی مصنوعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، جس سے چین کو پاکستان کی برآمدات مزید بڑھ رہی ہے۔
 

Ratan

Chief Minister (5k+ posts)
Long live China Pakistan friendship.
China has always been a true friend of Pakistan. A friend in need is a friend indeed.