سانحہ مری تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف ایکشن کا آغاز

4murreeactionaghaz.jpg

مری میں سیاحوں کی ہلاکتوں کے معاملے پر قائم کی گئی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف ایکشن شروع ہوگیا ہے۔

نجی خبررساں ادارے اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی نے مری میں جائے حادثہ کا دورہ کیا اور سڑکوں، ہوٹلوں کی پارکنگ سمیت تمام انتظامات کا جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کی تھی جس کی روشنی میں کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں سڑکوں کی بندش کا سبب بننے والی عمارتوں، تعمیرات اور غیر قانونی ہوٹلز و تجاوزات کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے جس کی نگرانی مری کے میونسپل آفیسر پلاننگ رضا الہیٰ کررہے ہیں۔

تحقیقاتی رپورٹ کی سفارشات کے تحت بھوربن روڈ، بانسرہ گلی پر عمارتوں کو گرانے کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ مری میں ان عمارتوں کے خلاف آپریشن بھی شروع کیا گیا ہے جن میں پارکنگ کی سہولت موجود نہیں ہے۔


واضح رہے کہ 8 جنوری کو مری میں شدید برفباری اور ٹریفک جام کے باعث گاڑیوں میں 22 افراد کی ہلاکت کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی نے تحقیقات کے دوران مری کے آپریشنل عملے کے بیانان قلمبند کیے جس میں انکشاف ہوا کہ واقعہ کے وقت برف ہٹانے والی 20 گاڑیاں ایک ہی مقام پر موجود تھیں اور ان گاڑیوں کو چلانے والا عملہ اس موقع پر موجود نہیں تھا۔

کمیٹی نے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں سے بھی سوال وجواب کیے جس کے انہیں تسلی بخش جوابات نہیں ملے، کمیٹی نے اپنی سفارشات میں مری میں غیر قانونی تجاوزات کو ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے آپریشن کی تجویز دی تھی۔
 

such786

Senator (1k+ posts)
I remember few year back in my area weather was clear and made a plan to c some one and after one hour drive, when I pass the turnpike the clirk told me that preety soon snow storm is coming so I listened him and u turn back to home and today we have more than 12 inch snow and tv weather started forcasting 3 days a ahead and also police was advising don't leave home unnecessary. POPLE already shop necessary daily goods and DOT department all day busy to clean the main roads and streets and also it took 4 hours to clean my drive way with blower. So people should listen the authority inorder to avoid any mess.