سبی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،چھ دہشت گرد ہلاک،ایک جوان شہید

10balochistanarmyopration.jpg

بلوچستان کے علاقے سبی کے قریب مضافاتی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران چھ دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرودں کی موجودگی کی اطلاع پر گرفتاری کے لیے آپریشن کیا، اس دوران دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔

علاقے میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانے سے فرار ہونے کی کوشش میں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں بلوچستان نیشنل آرمی (بی این اے) سے تعلق رکھنے والے چھ دہشت گرد بشمول نصیب اللہ بنگلزئی عرف جہانگیر، پیر جان اور رکئی کلہوئی مارے گئے۔

دہشت گرد سبی اور گردونواح میں سیکیورٹی فورسز پر حالیہ حملوں میں ملوث تھے اور ان کا تعلق 20 جنوری کو انارکلی، لاہور میں ہونے والے دھماکے سے بھی تھا۔ دورانِ آپریشن دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے جو علاقے میں امن و سلامتی کو خراب کرنے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی نثار شہید اور 2 زخمی ہوئے، سکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن و استحکام خراب کرنے کی ہر سازش ناکام بنا دیں گی۔
 

Hunter1

Senator (1k+ posts)
Allah, us jawan ke shahadat qabool farmai or us ke koshish kaamyabi sy hamkinar ho or us ky ghar walo ko sabr e jameel aata farmai or koi financial issue na aain