ستارہ پاکستان ملنے پر کرکٹر ڈیرن سیمی کا خوشی کا اظہار

2darrensammysitara%5Bak.jpg

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ڈیرن سیمی کو حکومت پاکستان کی جانب سے کرکٹ کے میدان میں ان کی خدمات کے اعتراف میں بڑے سِول ایوارڈ (ستارہ پاکستان) سے نوازا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈیرن سیمی نے اپنے ٹوئٹر پر ستارہ پاکستان کا ایوارڈ ملنے کی تصاویر شیئر کیں اور اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔

یاد رہے کہ ستارہ پاکستان کا ایوارڈ وصول کرنے کے لیے ڈیرن سیمی نے خصوصی طور پر پاکستانی لباس سفید شلوار قمیض پہن رکھی تھی اور ساتھ نیلا کوٹ زیب تن کیا۔

https://twitter.com/x/status/1531129810625318913
ایوارڈ لینے جانے سے پہلے بھی ڈیرن سیمی نے ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے سوال کیا کہ وہ آج کیا لینے جا رہے ہیں؟

https://twitter.com/x/status/1530231894717112321
واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 14 اگست 2021 کو یوم آزادی کے موقع پر متعلقہ شعبوں میں شاندار کارکردگی اور جرات کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی شہریوں کیلئے بھی پاکستانی سول ایوارڈز دینے کی منظوری دی تھی۔

تاہم اس منظوری کے پیش نظر ڈیرن سیمی کو یہ ایوارڈ تفویض کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پشاور زلمی فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی پاکستان میں بحالی کیلئے ان کے الفاظ ہمیشہ سنہرے حروف میں لکھے جائیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1531132282140246017