سربیا ایمبیسی کے آفیشل اکاؤنٹ سے وزیراعظم کے خلاف ٹویٹ

imran11221.jpg


سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ٹویٹ ۔ حکومتی اراکین کا اکاؤنٹ ہیک ہونے کا دعویٰ

تفصیلات کے مطابق سربیا میں موجود پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ ہوا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرکے کہا گیا ہے کہ مہنگائی سارے پچھلے ریکارڈ توڑ رہی ہے۔

ٹوئٹر ہینڈلر کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آپ کب تک امید رکھتے ہیں کہ ہم سرکاری حکام خاموش رہیں گے اور تین مہینے کی تنخواہ نہ ملنے کے باوجود کام کرتے رہیں گے اور ہمارے بچے فیسوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سکولوں سے نکالے جارہے ہیں،۔کیا یہ نیا پاکستان ہے؟

FFqgN1GXwAAWn7F


اس اکاؤنٹ نے ایک ویڈیو بھی شئیر کی جو دراصل سعد علوی کا ایک گانا ہے جو انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر مزاحیہ انداز میں تنقید کرتے ہوئے گایا تھا۔

جو گانا اس ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شئیر کیا گیا ہے، اس گانے کا ٹائٹل ’آپ نے گھبرانا نہیں ہے‘ جسے وزیراعظم عمران خان متعدد مواقع پر استعمال کرچکے ہیں۔

اس ٹویٹ پر وزارت خارجہ کی جانب سے تو ردعمل سامنے نہیں آیا لیکن وزیراعظم کے فوکل پرسن ڈاکٹرارسلان خالد کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کے مطابق سربیا میں پاکستانی ایمبسی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے اور وزارت خارجہ اسکی انکوائری کررہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1466664788029702146
 
Last edited:

Faraqlit

Senator (1k+ posts)
Donkey is Far better from Haram khor and Harami patwari followers rubbing Slave asses for master for 30 years and continue to scratch
 

Faraqlit

Senator (1k+ posts)
Apni baji ki fiker kar, she will not contest even after 2028 and mia noora will die in UK or India.