سردیوں میں گیس کی فراہمی پر مفتاح اسماعیل کی تنقید، حماد اظہر کا جوابی وار

2miftahhmadbehs.jpg

موسم سرما کے دوران ملک میں جاری گیس کے بحران پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تنقید کی اور کہا کہ مسلسل چوتھی بار سردیوں میں تحریک انصاف کی حکومت گیس کی فراہمی میں ناکام ہے۔ اس پر حماد اظہر اور شوکت ترین میں بحث کرانی چاہیے، یہی نہیں انہوں نے حماد اظہر کی شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بحث پر بھی زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکہا کہ پی ٹی آئی حکومت مسلسل چوتھے موسمِ سرما میں گیس کی فراہمی میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے تجویز دی ہے کہ گیس کے بحران کے معاملے پر حماد اظہر اور شاہ زیب خانزادہ میں بحث ہونی چاہیے۔

https://twitter.com/x/status/1468922421302419460
مفتاح اسماعیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک بحث شوکت ترین اور حماد اظہر میں بھی کرائی جائے کیونکہ شوکت ترین گیس کی بات کرتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1468931235754004486
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے بھی اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے ٹوئٹ میں کہا کہ ایک بحث مفتاح اسماعیل اور نیب میں بھی کروائی جائے۔ کیونکہ آپ کے دور میں 50 فیصد کم ایل این جی آئی استعمال کی گئی جب کہ فرنس آئل 4 گنا زیادہ خرچ کیا گیا۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Good one Hammad Azher sahab. I am sure the crook Miftah Ismael will have no answer to facts as always.