سرفراز احمد کی قومی اسکواڈ میں ری انٹری، شائقین خوش

1sarfrz.jpg

سرفراز احمد کی قومی اسکواڈ میں واپسی ہوگئی ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں تبدیلیاں کیں،حیدر علی، فخر زمان اور سرفراز احمد کو پندرہ رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا،سابق کپتان سر فراز احمد کو بھی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے، جس پر شائقین کرکٹ نے خوشی کا اظہار کیا، سوشل میڈیا پرصارفین کی جانب سے سرفراز کو مبارکباد دی جارہی ہے، جبکہ پیار بھرے دلچسپ تبصرے اور میمز بھی شیئر کی جارہی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1446473098715410433
صارفین کی جانب سے سرفراز احمد کی دوبارہ شمولیت پر صارفین جہاں خوش ہیں وہیں واپسی کو سرفراز احمد کی محنت کا نتیجہ اور صبر کا پھل قرار دیا جارہاہے۔ روحان نے لکھا پیر سرفراز نے اپنا کام کردکھایا۔

https://twitter.com/x/status/1446518177945591821
سعید احمد نے میم شیئر کرتے ہوئے سرفراز کی خوشی ظاہر کی۔

https://twitter.com/x/status/1446536957585145865
دیگر صارفین کی جانب سے بھی سرفراز احمد کو خراج تحسین پیش کیا جارہاہے۔

قومی اسکواڈ مین سرفراز کی شمولیت کااعلان اس وقت ہوا جب لاہور میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سینٹرل پنجاب اور ناردرن کے درمیان میچ جاری تھا،سرفراز احمد کی ٹیم سندھ اور سدرن پنجاب کا میچ اس کے بعد ہونا تھا اور سرفراز ڈگ آؤٹ میں موجود تھے،اس دوران قومی اسکواڈ کا اعلان ہوا اور اس میں سرفراز کی واپسی ہوئی،ڈگ آؤٹ میں موجود سندھ کے کھلاڑی سرفراز کو مبارک باد دینے ان کے پاس گئے،سرفراز بھی خوشی سے نہال ہوگئے،2019میں ہونے والے ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد سرفراز احمد کو قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹادیا گیا تھا،ٹیم سے ڈراپ بھی کیا گیا تھا، 6 ستمبر کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے اعلان میں بھی اسکواڈ میں سرفراز کا نام نہیں تھا۔

دوسری جانب صہیب مقصود انجری کے باعث ٹی ٹؤئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں،صہیب نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے،پی سی بی کے میڈیکل پینل نے انجری کا جائزہ لیا جس کے بعد صہیب مقصود کو آرام کا مشورہ دے دیا گیا۔صہیب مقصود کی انجری کے باعث شعیب ملک کی بھی لمبے عرصے بعد قومی سکواڈ میں انٹری ہو گئی ہے۔

سترہ اکتوبرسے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلیے پاکستان کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں،قومی اسکواڈ کو کل سے ٹریننگ کی اجازت مل گئی، ہوٹل پہنچنے پر کی گئی کورونا ٹیسٹنگ میں تمام افراد کی رپورٹ منفی آئی، کھلاڑی کل نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کریں گے،میگا ایونٹ میں شرکت کیلیے پاکستان ٹیم پندرہ اکتوبر کو یواے ای جائے گی۔۔ پہلا میچ چوبیس اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
 

alisajid

Senator (1k+ posts)
I guess this ghatya captain was removed from captancy bcoz he defeated India in CT finals......this was his crime...,
 

The wizard

MPA (400+ posts)
Yeah. Captain who defeated India in Champions trophy final.......waqai bohat he ghatya captain hai.....
Yr Zindagi ka system buhat simple hai Jo banda kuch na kr paye na wo nakara ho jata aik bojh hota dosro pr....ct2017 k bd sarfraz Aisa hi hai yai abhi b kuch ni krta phuss pataka