سرمائی اولمپکس، چین میں روبوٹ کھلاڑیوں کو روم سروس دینگے

ladii1i11.jpg

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین میں آئندہ جمعے سے شروع ہونے والے سرمائی اولمپکس میں ہوٹل میں مقیم کھلاڑیوں کو روبوٹ روم سروس فراہم کریں گے۔

اگر ہوٹل میں قیام کی صورت میں آپ ہوٹل انتظامیہ سے کوئی چیز اپنے کمرے میں طلب کریں، کمرے کا دروازہ بجے تو دروازہ کھلنے پر روم سروس بوائے کے بجائے کوئی مشین سامنے آئے تو اب حیران ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ دنیا روبوٹک ورلڈ کی جانب گامزن ہورہی ہے۔

متعدد شعبوں میں روبوٹ انسانوں کی جگہ لے رہے ہیں۔ اسی تناظر میں چین میں آئندہ جمعے سے سرمائی اولمپکس کا آغاز ہو رہا ہے جس میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے ایتھلیٹس چین پہنچ رہے ہیں۔


کورونا کی وبائی صورتحال میں کسی بھی نوعیت کی سنگین صورتحال سے بچنے کے لیے روم سروس پر روبوٹ تعینات کیے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز نے ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ہوٹلوں میں روبوٹ روم سروس فراہم کر رہے ہیں۔

ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ روبوٹ ایک ہوٹل کے کمرے میں جاتا ہے جہاں مقیم مہمان مشین میں پن کوڈ ٹائپ کرتا ہے تو روبوٹک مشین کا دروازہ کھلتا ہے اور مہمان اسمیں موجود اپنا کھانا اٹھا لیتا ہے جس کے بعد کیبنیٹ کا دروازہ خودکار طریقے سے بند ہوجاتا ہے اور روبوٹ وہاں سے واپس چلاجاتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1486786083979411464
یاد رہے کہ چین میں 4فروری سے شروع ہونے والے سرمائی اولمپکس کے مقابلے 20 فروری تک جاری رہیں گے اور مقامی میڈیا کے مطابق اس میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے 2000 سے زائد ایتھلیٹس کی آمد متوقع ہے۔