سرکای زبان اردو

nesha

Minister (2k+ posts)
جیسا کےسب کو معلوم ہے کے اردو پاکستان کی سرکاری زبان بن چکی ہے. ہر سرکاری محکمے میں اردو ہی بولی اور لکھی جاتی ہے لیکن یہاں فورم پر ابھی تک اردو کو زیادہ اہمیت نہی دی گی. اڈمن صاحب سے گزارش ہے ک اس فورم پی انگلش کو ختم کر کے اردو کو نافذ کیا جے تا ک سب سرکاری زبان لکھ سکیں، سمجھ سکیں اور بول سکیں ، شکریہ
 
Last edited by a moderator:

saadmahhmood83

Minister (2k+ posts)
:bigok::bigok::bigok::bigok::bigok::bigok::bigok::bigok::bigok::bigok::bigok::bigok::bigok::bigok::bigok::bigok::bigok::bigok::bigok::bigok::bigok::bigok::bigok:
 

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
فورم، اڈمن، انگلش کا بھی ترجمہ کیجئے ،
یہاں ایسے الفاظ بتائیے جو ہم روزانہ اردو کی جگہ استعمال کر رہے ہیں ، میرے خیال میں اچھا خاصے الفاظ ہیں جو ہم بھول چکے ہیں ، جس جس کو یاد ہیں ضرور بتائیے
 

Shanzeh

Minister (2k+ posts)


شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


11057706_915507665176059_3192073972809372104_n.jpg



امریکہ کی جانب سے اردو پڑھنے کے قومی معیارات وضع کرنے کے لئے پاکستان کی معاونت

اسلام آباد (۱۲جون ، ۲۰۱۵ء)__ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) اور وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے اردو پڑھنے کی مہارتوں کے قومی معیارات وضع کرنے کے لئے ایک ورکشاپ منعقد کی جو ایک ہفتے تک جاری رہی۔ اس پروگرام کا انعقاد یو ایس ایڈ کے مالی تعاون سے جاری پاکستان ریڈنگ پروجیکٹ کے تحت کیا گیا۔ یو ایس ایڈ پاکستان کے تعلیمی دفتر کے ڈائریکٹر تھامس لی بلانک اوروزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت بلیغ الرحمن نے ورکشاپ کی اختتامی تقریب کی صدارت کی۔

یو ایس ایڈ پاکستان کے تعلیمی دفتر کے ڈائریکٹر تھامس لی بلانک نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اردو پڑھنے کے یہ نئے معیارات پاکستان بھر میں اساتذہ کو اپنے طلبہ کی کارکردگی پر نظر رکھنے کے قابل بنائیں گے اور انہیں بچوں کی ترقی کو جانچنے کے لئے واضح پیمانے مہیا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان معیارات کے تعین سے بچوں کی ابتدائی جماعتوں میں پڑھنے کی صلاحیتوں کو جانچنے اور بچوں کی پڑھنے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے مزید موثر طریقے اختیار کرنے میں حکومت پاکستان کو مدد ملے گی۔

ایک سو ساٹھ ملین ڈالر کے اس پانچ سالہ پاکستان ریڈنگ پروجیکٹ کا مقصد اسکولوں کی جماعتوں میں پڑھانے کے ماحول میں مثبت تبدیلی، تعلیمی پالیسیوں اور نظام کو مضبوط بناکراور تعلیم کے لئے مقامی آبادی کا تعاون حاصل کرکے پہلی اور دوسری جماعتوں کے بچوں کی پڑھنے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے ۔

ورکشاپ کے دوران ۶۵ سے زائد ماہرین تعلیم، ماہرین لسانیات اور حکومتی حکام نے پڑھنے کے معیارات اور طلبہ کی اردو میں روانی جانچنے کے طریقے وضع کرنے کے لئے ایک ہفتے ملکر کام کیا۔ ورکشاپ کے شرکاء نے ہر تعلیمی جماعت کی سطح پر اردو میں روانی جانچنے کے لئے درکار عوامل کا بھی جائزہ لیا۔ ورکشاپ کی اختتامی تقریب کے دوران وزیر مملکت بلیغ الرحمن نے امریکی حکومت اور یو ایس ایڈ کا ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔


پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے امریکی معاونت سے متعلق مزید معلومات کے لئے درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔

http://1.usa.gov/Mr1uR4


شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu


USDOTURDU_banner.jpg
 

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
لو امریکا نے اب پاکستانیوں کی اردو بھی ٹھیک کرنی ہے ، ڈروں چلائیں گے یا کچھ اور ؟؟ پاکستان میں اردو کو بگاڑنے میں پہلے ہی کالے انگریز آگے آگے ہیں ، جو حلف اس آئیں کا اٹھاتے ہیں جس میں لکھا ہے کہ پاکستان کی قومی زبان اردو ہے یہ آج سے اٹھارہ سال پہلے پوری طرح نافذ ہو جانی چاہئے تھی ، اب قوم جن کو ووٹ دیتی ہے ، ان کو اپنی زبان میں شرمندگی ہوتی ہے ، یہ کیسے نافذ کریں گے
 
Last edited:
فورم، اڈمن، انگلش کا بھی ترجمہ کیجئے ،
یہاں ایسے الفاظ بتائیے جو ہم روزانہ اردو کی جگہ استعمال کر رہے ہیں ، میرے خیال میں اچھا خاصے الفاظ ہیں جو ہم بھول چکے ہیں ، جس جس کو یاد ہیں ضرور بتائیے

سب سے پہلے تو لفظ اڈمن کا ترجمہ بتاتا ہوں۔ اس کا اردو لفظ ہے منتظم۔
 

Shanzeh

Minister (2k+ posts)


شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

حال ہی ميں پاکستان ميں امريکی سفارت خانے کی جانب سے اردو زبان ميں ويب سائٹس کا اجراء بھی کيا گيا ہے۔

پاکستان میں امریکی سفارت خانے اور قونصل خانوں کی اردو ویب سائٹس کا افتتاح

اسلام آباد (۸ ستمبر، ۲۰۱۵ء)__ پاکستان میں متعین امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے اپنے دورہ کراچی کے دوران پاکستان میں امریکی مشن کے زیر اہتمام اردو ویب سائٹس کا افتتاح کیا۔ امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے اس موقع پر کہا ہے کہ اب اسلام آباد سفارت خانے اور کراچی ،پشاور اور لاہور میں موجود تینوں قونصل خانوں کی جامع اردو ویب سائٹس موجود ہیں۔

پاکستان کی قومی زبان اردو میں ترتیب دی گئی ان ویب سائٹس کے اجرا پر امریکی سفیر رچرڈاولسن نے کہاہے کہ اب پاکستان بھر میں اردو سمجھنے والے افراد ان ویب سائٹس کے ذریعے امریکی حکومت کے زیر انتظام جاری منصوبوں کے بارے میں آگاہی حاصل کر سکیں گے۔ رچرڈ اولسن نے مزید کہا کہ امریکی ویزا اور تبادلہ پروگراموں کیلئے درخواست دینے کے خواہشمند افراد کیلئے بھی یہ سہولت انتہائی معاون ثابت ہو گی۔

امریکی سفارت خانے اور قونصل خانوں کی اردو ویب سائٹس کے ذریعے پاکستانی صارفین امریکی حکومت خاص طور پر امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ)، یو ایس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن (یو ایس ای ایف پی)،ایجوکیشن یو ایس اے اور امریکی کمرشل سروس کے بارے میں معلومات اور ان کی انفرادی ویب سائٹس تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ ان اردو ویب سائٹس کے ذریعے امریکی سفارتخانے اور قونصل خانوں کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔یہ ویب سائٹس مندرجہ ذیل ہیں۔

امریکی سفارت خانہ اسلام آباد:



http://urdu.pakistan.usembassy.gov/

امریکی قونصل خانہ لاہور:


http://urdu.lahore.usconsulate.gov/

امریکی قونصل خانہ پشاور:


http://urdu.peshawar.usconsulate.gov/


امریکی قونصل خانہ کراچی:


http://urdu.karachi.usconsulate.gov/


شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

USDOTURDU_banner.jpg

 

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
سب سے پہلے تو لفظ اڈمن کا ترجمہ بتاتا ہوں۔ اس کا اردو لفظ ہے منتظم۔



انتظامیہ بھی مناسب ہے ، ناظم / منتظم بھی ہو سکتا ہے ، نظام چلانے والا ، جیسے ممبرز کو " افراد " انتظامی افراد
 

nesha

Minister (2k+ posts)
مینوں پٹواری وچ اک ہی گل آندی ہے اور وہ ہے میں آکھیا سی توانوں
توانو پنجابی دا لفظ ہے گا پیا سی گا . پوٹھواری وچ تساں کی کیندے نے