سری لنکا ایران سے لئے تیل کا قرض چائے سے اتارے گا

iran-tea-srilanka.jpg


سری لنکا نے ایران کا قرضہ اتارنے کا طریقہ نکال لیا،تاریخ میں پہلی بار سری لنکا ایران کا واجب الادا قرض چائے سے اتارے گا،سری لنکا کے ٹی بورڈ نے واضح بتایا کہ تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے۔

سری لنکن حکومت کے ایک وزیر کے مطابق ان کا ملک ایران سے درآمد کیے جانے والے تیل کی قیمت اپنی چائے سے ادا کرے گا،رمیش پتھیرانا نے بتایا کہ 251 ملین ڈالر کا قرضہ اتارنے کے لیے سری لنکا ہر مہینے پانچ ملین ڈالر کی چائے ایران کو دے گا،سری لنکا کو اس وقت بیرونی قرضوں اور زر مبادلہ کے ذخائر سے متعلق شدید بحران کا سامنا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے سیاحت سے حاصل ہونے والی آمدنی میں انتہائی کمی ہوئی جس سے ملک کی معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا،سری لنکا میں ٹی بورڈ کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ یہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ چائے کے بدلے بیرونی قرضہ ادا کیا جا رہا ہے۔


رمیش پتھیرانا نے مزید بتایا کہ قرضے کی ادائیگی کے اس طریقہ کار سے ایران پر اقوامِ متحدہ یا امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں ہوگی،چائے کا شمار ان اشیا میں ہوتا ہے جو انسانی فلاح کے زمرے میں آتی ہے،

روئٹرز سے گفتگو میں انہوں ںے بتایا کہ ہر مہینے پانچ ملین ڈالر لاگت کی چائے ایران کو برآمد کر کے ایران سے خریدے گئے تیل کی ادائیگی کریں گے جو گزشتہ چار سال سے التوا کا شکار ہے۔

سری لنکا کی کاشت کاری کی وزارت کا کہنا ہے کہ اس اسکیم سے سری لنکا کو زرمبادلہ کے لحاظ سے فائدہ ہوگا،ایرانی قرضے کی ادائیگی سیلون چائے کی فروخت کے ذریعے سری لنکا کے روپے میں ہو گی،سری لنکا کی حکومت چائے کاشت کرنے والی کمپنیوں سے روپے میں ادائیگی کے ذریعے چائے خرید کر ایران بھیجے گی۔
 

sangeen

Minister (2k+ posts)
har mulk ki establishment apne mulk ko kisi na kisi zarie se opar le kar jati hae.... hamari wali.... hamesha hamri peeth maen chura ghonpti hae.... Pese ke intehai bhooke.