سری لنکا میں پیٹرول کے حصول کیلئے فسادات،فوج کا ایکشن،فائرنگ

serilnka-pttr.jpg


سری لنکا میں ایندھن کی شدید قلت کے باعث پیٹرول کے حصول کیلئے فسادات برپا ہوگئے ہیں جس پرقابو پانے کیلئے سری لنکن فوج نےایکشن شروع کردیا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن فوج نےشہریوں کے درمیان فسادات کو کنٹرول کرنے کیلئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین فوجیوں سمیت 7 افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سری لنکن فوج کے ترجمان نیلا نتھا پریمارتنے نے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہفتے کی رات ویزوماڈو شہر میں فسادات کے دوران مشتعل افراد نے فوجیوں پرپتھراؤ کردیا جس کے جواب میں فوجی اہلکاروں نے فائرنگ کردی۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاج کا آغاز اس وقت ہوا جب ایک پیٹرول پمپ پر ایندھن ختم ہونے کے بعد لائن میں لگنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز نے احتجاج شروع کیا جس میں دیکھتے ہی دیکھتے دیگر لوگ بھی شامل ہوگئے ، مشتعل مظاہرین نے فوجیوں کی گاڑی پر حملہ کردیا۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے دیوالیہ ہونے کے بعد ملک بدترین انسانی بحران کا شکار ہوگیا ہے، ملک میں خوراک،ایندھن اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے ،بیرون ملک سے اجناس اور ایندھن کی خریداری کیلئےزرمبادلہ کے ذخائرختم ہوچکے ہیں، سری لنکن حکام نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے سرکاری دفاتر اور اسکولوں کو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
I am in fear.. this can be happen in Pakistan. Srilanka have same corrupt ruling elite class as Pakistan have...If Army come to save corrupt peoples.. they also face anger from awam..
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
اگر قادیانی باجوے کی حرام زدگیاں جاری رہیں تو پاکستان میں بھی یہ نوبت آسکتی ہے
 

shafali

Chief Minister (5k+ posts)
افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ آج کل ہمارا سپہ سالار امریکہ کے حکم پر رقص کر رہا ہے اور اس کو ابھی بھی عوام کی نفرت کا اندازہ نہیں ہے۔ یہ ظالم انسان ظالموں کی حفاظت کرے گا ہماری نہیں۔