سری لنکا کا نادہندہ ہونے کا اعلان ، فوج نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا

Announces-Defaulting-srilnka.jpg


سری لنکا نے اپنے تمام بیرونی قرضوں سے نادہندہ ہونے کا اعلان کر دیا۔ سری لنکن حکومت نے ملک میں جاری احتجاج کا دائرہ وسیع ہونے کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق معاشی بحران سے دوچار سری لنکا میں گزشتہ دنوں عوام نے صدر کے گھر کے باہر احتجاج کیا جو پرتشدد صورت اختیار کر گیا۔ یہ شدید معاشی بحران اس قدر شدت اختیار کر گیا ہے کہ عوامی غصہ اب سڑکوں پر نظر آرہا ہے۔

حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے حکومت نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرکے فوج کو ذمہ داری سونپ دی ہے۔ بڑھتے ہوئے پُرتشدد مظاہرے کے پیش نظر حکومت نے فوج کو بغیر کسی وارنٹ گرفتاری کے مکمل اختیارات بھی دے دیئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا نے اپنے تمام بیرونی قرضوں سے نادہندہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس کے پاس تیل کی درآمد کے لیے غیر ملکی کرنسی کا بحران تھا جبکہ تیل کے بحران کے باعث ملک کو بجلی کی بھی شدید قلت کا بھی سامنا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرونی قرضوں اور ٹیکس سے متعلق حکومتی اقدامات بدترین معاشی بحران کی وجوہات میں شامل ہیں۔ سری لنکا میں چینی کی قیمت 290 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے جبکہ چاول 500 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Srilanka on brink of regime change by US and India..becoz they want Srilanka to get out from BRI projects from China..and wants Srilanka port back from China which Srilanka handed over to them..
 

farooqak

Minister (2k+ posts)
Sri Lanka did this to themselves
when they got loans for development, where did all the money vanish?
i think they are weaker in administration then Pakistani politicians or they are actually worse than us
i think massive corruption is being camouflaged in Sri Lanka's case with excuse of regime change.
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Pakistan was heading towards being Sri Lanka in 2018 when PTI took over. This is how bad it was for Imran Khan and he managed not only to take it out of the crisis to a stable position but also gave more than 5% growth at less than $2 billion CAD last year. The CAD increase this year was purely because of the Global inflation of food, fuel and freight charges.