سموسے بیچنے والا ننھا زاہدتعلیمی میدان میں کامیابی سے آگے بڑھنے لگا

school.jpg


خبر رساں ڈیجیٹل پلیٹ فارم اسٹارٹ اپ پاکستان کے مطابق 2 سال قبل سوشل میڈیا پر ایک بچے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جو کہ سموسے بیچ رہا تھا، اس کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خاندان کا واحد سہارا ہے اور اس طرح محنت مزدوری کر کے اپنے اہلخانہ کی کفالت کرتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1225057174180835330
تفصیلات کے مطابق زاہد کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں واقع اسپتال کے باہر سموسے بیچا کرتا تھا۔ جب اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ کہتا ہے کہ اس کا پڑھنے کو تو جی چاہتا ہے مگر اپنے وسائل کی کمی کے باعث اس خواب کو پورا نہیں کر پایا۔ اس بچے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد اسے سوشل میڈیا پر کافی سراہا گیا تھا۔


اس کے بعد ایک اسکول کے پرنسپل نے اس کی تعلیم کی ذمہ داری اٹھائی تھی۔ اب یہ بچہ چھٹی جماعت میں پڑھتا ہے اور تعلیم حاصل کرنے کے اپنے خواب کو پورا کر رہا ہے۔ یہ حالیہ دور میں سوشل میڈیا کے مثبت اور تعمیری استعمال کی مثال ہے۔

246377607-115552840901006-1897877025772904721-n.jpg