صحافی واینکر سمیع ابراہیم نے عمران خان کا گزشتہ روز انٹرویو کیا جس میں دیئے گئے سابق وزیراعظم کے بیان پر سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا ہے تاہم اس بیان پر سمیع ابراہیم نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ملک کے ٹوٹنے اور 3 ٹکڑے ہونے کی باتیں کرتے رہے ہیں۔
بلاول بھٹو2019 میں دیئے گئے اس بیان میں کہتے ہیں کہ اگر آپ اپنا ظلم کرتے رہوگے اور پیپلزپارٹی کھڑی نہیں ہوگی تو پھر کل سندھو دیش بھی بن سکتا ہے، سرائیکی دیش بھی بن سکتا ہے، پختونوں کا دیش بھی بن سکتا ہے، ہوش کرو۔
عمران خان کے گزشتہ روز کے بیان پر پیپلزپارٹی نے گلی گلی احتجاج کی کال کی اپیل کر دی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف گلی گلی احتجاج کی اپیل کرنیوالی پیپلزپارٹی کیا بلاول کے خلاف گلی گلی احتجاج کی اپیل کرے گی؟
صارفین کا کہنا ہے کہ آصف زرداری عمران خان سے متعلق کہہ رہے ہیں کہ وہ مودی کی زبان بول رہا ہے تو بتائیں بلاول کس کی زبان بول رہا ہے؟
یاد رہے کہ 2019 میں دیئے گئے بلاول کے اس بیان کو بھارتی میڈیا نے خصوصی کوریج دی تھی۔