سندھ اسمبلی: شرجیل میمن نے خرم شیر زمان کو مکا دےمارا

12khuramsjeelmemonmukka.jpg

سندھ اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران پیپلزپارٹی اراکین آپے سے باہر ہوگئے، دعا بھٹو کے موبائل فون چھیننے کے بعد شرجیل میمن کی جانب سے خرم شیر زمان کو مکا جڑنے کا واقعہ سامنے آگیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے پی ٹی آئی رکن خرم شیر زمان کو مکا دے مارا۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن اراکین نے شور شرابا شروع کردیاجس کے بعد حکومتی اراکین نے وزیر اعلی کو گھیرے میں لے لیا، اسی دوران خرم شیر زمان اپنی ویڈیو بناتے ہوئے نظر آئے۔


ایسے میں صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور خرم شیر زمان کے درمیان جھگڑا ہوا اور معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا، اسی لڑائی کے دوران شرجیل میمن نے خرم شیر زمان کو مکا دے مارا۔

خیال رہے کہ اسی بجٹ سیشن کے دوران رہنما تحریک انصاف دعا بھٹو نے بھی الزام لگایا تھا کہ پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان اور کلثوم چانڈیو رہنما تحریک انصاف سے جھگڑنے کے بعد ان کا موبائل فون چھین کر فرارہوگئے۔

دعا بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نےمزید کہا کہ کلثوم چانڈیو نے میرا موبائل فون چھین کر منظور وسان کو تھمایا جسے لے کر وہ فرار ہوگئے، میرا موبائل فون چھیننے کیلئے وزیر اعلی مراد علی شاہ نے خود ہدایات دی ہیں، کلثوم چانڈیو اب اسمبلی میں بیٹھ کر دکھائے اگر میں نے انہیں جوتے نا مارے تو اپنی ماں کی اولاد نہیں۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Jab qaom khari ho gi tu Bajway Bharway aur Nooray Murdari Fazlu Kanjar aur in kay chalay chantay apni Jan chupatay phirain gay​