سندھ ہاؤس میں حکومتی ارکان کی موجودگی،وزیراعظم کا کیا ردعمل تھا؟

13pmresponsonshlotanews.jpg

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ جب وزیراعظم عمران خان کو پی ٹی آئی اراکین کی سندھ ہاؤس میں موجودگی کا بتایا تو وزیراعظم نام سن کر مسکرادیئے۔

تفصیلات کے مطابق صحافی و اینکر پرسن اطہر کاظمی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجا ریاض اور نورعالم خان کی تصاویر شیئر کیں جن کے منحرف ہونے اور اپنی مرضی سے سندھ ہاؤس میں قیام کی تصدیق خود انہوں نے اپنے منہ سے کردی ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے اطہر کاظمی کی ٹویٹ کوری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضمیر فروشوں کے چہرے یاد رکھئیے گا۔وعدہ ہے آپ سے کہ عمران خان ایک انچ اپنی پوزیشن سے نہیں ہٹے گا۔
ڈاکٹرشہباز گل نےکہا کہ جب ان ارکان سے متعلق میں نے وزیراعظم عمران خان کو خبر دی انہوں نے مسکرا کر کہا کہ اللہ الحق ہے۔

https://twitter.com/x/status/1504429434710937601
ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں کسی صورت اس خریدو فروخت کے سامنے نہیں جھکوں گا، میری عوام میرے ساتھ کھڑی ہے میں اس سازش کا مقابلہ کروں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سوات میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد میں سندھ ہاؤس ضمیر فروشی کا گڑھ بنا ہوا ہے جہاں نوٹوں کی بوریوں کے منہ کھل گئے ہیں۔

بعد ازاں میڈیا رپورٹس میں انکشاف ہوا کہ3خواتین اراکین سمیت درجنوں حکومتی اراکین اسمبلی کو سندھ ہاؤس میں چھپا کررکھا گیا ہے اور ان کی حفاظت کیلئے سندھ پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔

سندھ ہاؤس میں موجود پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجا ریاض نے سینئر صحافی حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ یہاں 24 کے قریب حکومتی اراکین موجود ہیں،مزید لوگ بھی آنا چاہتے ہیں مگر ن لیگ انہیں ایڈجسٹ نہیں کررہی۔
 

Chillpill

Councller (250+ posts)
میں جھکوں گا نہیں
مگر کچھ کروں گا بھی نہیں
کیونکہ کچھ کیا تو میری نیہ ڈوب جایے گی
اور پھر چکی پیسنگ اینڈ پیسنگ اینڈ پیسنگ
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
میں جھکوں گا نہیں
مگر کچھ کروں گا بھی نہیں
کیونکہ کچھ کیا تو میری نیہ ڈوب جایے گی
اور پھر چکی پیسنگ اینڈ پیسنگ اینڈ پیسنگ
Wait and watch Khota Patwari. Voting is on 28th
 

NaFarman

Politcal Worker (100+ posts)

نشئی نیازی کے پاس نہ عوام کو دینے کیلئے کچھ ہے نہ اپنے ارکان کیلئے کچھ ہے
جھوٹے وعدے اور لمبی لمی بے سروپا فضول تقریریں اور مخالفین پر اچھالنے کیلئے کیچڑ
مختلف پارٹیوں سے کچرا اکھٹا کر کے اسٹیبلشمنٹ نے نشئی حکومت کھڑی کی تھی وہی کچراادھر ادھر کر کے نشئی حکومت ختم کرنے جا رہی ہے
 

amber123

Chief Minister (5k+ posts)
میں جھکوں گا نہیں
مگر کچھ کروں گا بھی نہیں
کیونکہ کچھ کیا تو میری نیہ ڈوب جایے گی
اور پھر چکی پیسنگ اینڈ پیسنگ اینڈ پیسنگ
پوری اپوزیشن کو بھگا بھگا کر بے حال کر دیا ہے۔۔۔ چودھریوں کو بے نقاب کیا ہے جہانگیر اور علیم کی ولعی کھل گئی اور فضلو کی سانس کو بہال کرنا مشکل ہے ۔۔۔ حق اور نا حق ثابت ہو گیا ہے۔۔۔ بیرونی ایجنٹ اور سازشیں بھی سامنے آ گئی ہیں۔۔۔ با قی بچا کیا ہے
 

The Oasis

MPA (400+ posts)
PM Imran khan should made his own personal task force like Bhutto made, and pickup the family members of all those voting against him, this is the only solution for these politicians
 

surfer

Chief Minister (5k+ posts)
PM Imran khan should made his own personal task force like Bhutto made, and pickup the family members of all those voting against him, this is the only solution for these politicians
Isn’t that exactly what PTI is against? No need for emotional antics. Requirement of the day is to plan and strategise for future events with a cool head