سندھ ہاؤس پر دھاوا بولنے والے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اور کارکنان گرفتار

4sindhusegirtar.jpg


پی ٹی آئی کے دو ایم این ایز عطااللّٰہ اور فہیم خان کی قیادت میں اسلام آباد میں موجود سندھ ہاؤس پر دھاوا بولنے والے کارکنان کو ایم این ایز سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

سندھ ہاؤس پر حملے میں ملوث دونوں ارکان اسمبلی اور کارکنوں کو تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، شیخ رشید کا کہنا تھاکہ میں نے آئی جی کو ہدایت کی ہے کہ حملہ آوروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس پر پی ٹی آئی کارکنان کے دھاوے کی مذمت کرتا ہوں، ارکان اسمبلی سمیت جو جو ملوث ہے انہیں گرفتار کیا جائے گا۔


اب سے کچھ دیر قبل پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے اسلام آباد میں موجود سندھ ہاؤس پر دھاوا بول دیا، گیٹ توڑ کر احاطے میں داخل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سندھ ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنان نے دھرنا دے دیا اور نعرے بازی کی جس کے بعد کارکنوں نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بول دیا اور گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔

کارکنان لوٹے لے کر سندھ ہاؤس کے اندر داخل ہوئے اور شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ لوٹوں کو باہر نکالو۔ پی ٹی آئی کےرکن قومی اسمبلی عطا اللہ نیازی بھی کارکنان کے ساتھ موجود تھے۔

سندھ ہاؤس میں تعینات پولیس اور کارکنان ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے اور بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا۔


دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے خلاف کارکنوں نے فیصل آباد اور پشاور میں احتجاج کیا، فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی راجاریاض کےخلاف ضلع کونسل چوک پرپی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے راجہ ریاض کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جبکہ پشاور میں پی ٹی آئی کارکنوں نے پریس کلب کے باہر نورعالم خان کے خلاف بھی احتجاج کیا۔
 
Last edited:

mughals

Chief Minister (5k+ posts)
jab tiger kisi ko kaat lay tu phir sorry karkay ussay cage main band kardia kartay hain - in other words - nice trailer
 

Goldfinger

MPA (400+ posts)
پی پی پی کے ایک لیڈر سے بات ہوئی، کہنے لگے کہ سندھ ہاؤس کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے، میں نے پوچھا کیوں وفاقی حکومت کی فورسز کی چڑھائی کے خوف سے ؟ تو ہنس کر پنجابی میں کہنے لگے نہیں پی ٹی آئی دے ایم این ایز دیوار ٹپ ٹپ کے اندر آ رہے نیں، ساڈے کول تے جگہ ہی نہیں بچی ۔۔
 

NeutralMafia

Chief Minister (5k+ posts)
That's what PTI and PMIK stands for at least
It only Imran khan otherwise PTI is also garbage. This is the issue with khan he also live in very ideal world like you. That's why he is facing whats happening today...

Gand saff kernay k liay hath ganday pertay ha... And Pakistan became gutter unfortunately....
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
پی پی پی کے ایک لیڈر سے بات ہوئی، کہنے لگے کہ سندھ ہاؤس کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے، میں نے پوچھا کیوں وفاقی حکومت کی فورسز کی چڑھائی کے خوف سے ؟ تو ہنس کر پنجابی میں کہنے لگے نہیں پی ٹی آئی دے ایم این ایز دیوار ٹپ ٹپ کے اندر آ رہے نیں، ساڈے کول تے جگہ ہی نہیں بچی ۔۔
کیا مریم اور زرداری نے آج سندھ ہیرا منڈی میں فری میں مجرے کا پروگرام رکھا ہے کہ لوگ ٹاپ کر آ رہے ہیں