سندھ ہائیکورٹ،نمرہ کاظمی کی شادی قانونی قرار دے دیا ؟

nimra-kazmi-court-and-k.jpg


سندھ ہائی کورٹ میں پسند کی شادی کرنے والی نمرہ کاظمی کی بازیابی سے متعلق سماعت ہوئی،عدالت نے نمرہ کاظمی کو بالغ قرار دے دیا اور نمرہ کی شادی کو بھی قانونی قرار دےدیا گیا،جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ حتمی فیصلہ ٹرائل کورٹ کرے گی۔

نمزہ کاظمی شوہر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئی، عدالت نے نمرہ کو دو ماہ کیلئے دارالامان بھیجنے کا حکم دے دیا، عدالت ریمارکس دیئے نمرہ دو ماہ بعد اٹھارہ سال کی ہوجائے گی،کیس ٹرائل کورٹ میں بھیجنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1532256724933017600
پولیس نے کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی نمرہ کاظمی کا میڈیکل ٹیسٹ کرا لیا ہے اور میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ عدالت میں بھی جمع کروا دی،میڈیکل رپورٹ کے مطابق نمرہ کاظمی کی عمر 17 سے 18 سال کے درمیان ہے۔

نجیب شاہ رخ کے وکیل کا کہنا ہے کہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ آچکی ہے لہذا مقدمہ ختم کیا جائے،دوسری جانب نمرہ کاظمی کے والد کا کہنا ہے کہ میری بیٹی پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

نمرہ کاظمی 20 اپریل کو سعود آباد ایس ون ایریا سے لاپتہ ہوئی تھی، اس کی والدہ کا کہنا تھا کہ وہ صبح 9 بجے کام سے گئی، واپس گھر آئی تو نمرہ غائب تھی، کافی تلاش کے باوجود بیٹی کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

نمرہ نے ڈیرہ غازی خان میں نجیب شاہ رخ سے نکاح کرلیا تھا،نمرہ کی نجیب شاہ رخ سے دوستی آن لائن گیم کے ذریعے ہوئی اور وہ ایک ماہ سے اس سے رابطے میں تھی۔
 
Last edited: