سندھ ہائی کورٹ نے اے آروائی نیوز کےاین او سی منسوخی کانوٹیفکیشن معطل کردیا

7ayrusindgnpcmujhahukm.jpg

سندھ ہائی کورٹ نے نجی خبررساں ادارےاے آروائی نیوز کے این او سی منسوخی کے نوٹیفکیشن کو معطل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں حکومت کی جانب سے اے آروائی نیوز کے این او سی منسوخی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیےجانے سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی، عدالت نےفوری طور پر نوٹیفکیشن پر عمل درآمد روکتےہوئےفریقین کو 17اگست کیلئےنوٹسز جاری کردیئے ہیں۔


دوران سماعت اےآروائی نیوز کےوکیل بیرسٹرا یان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چینل قواعد وضوابط کےتحت کام کررہا ہے، نوٹیفکیشن کے معطل ہونے کےبعد چینل کی نشریات فوری طور پر بحال ہونی چاہیے،سندھ ہائی کورٹ پہلے ہی نشریات بحالی کا حکم دے چکی ہے، اگر پیمرا نے نشریات بحال نا کی تو توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزرت داخلہ نے اے آروائی نیوز کااین اوسی سیکیورٹی کلیئرنس نا ملنے کی وجہ کو بنیاد بنا کر منسوخ کردیا تھا، اس فیصلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اےآروائی نیوزسے متعلق ایجنسیوں نے ناسازگار رپورٹ پیش کی ہےجس کی بنیاد پر چینل کا این او سی آئندہ احکامات تک کیلئے منسوخ کیا جارہا ہے۔
 

disgusted

Chief Minister (5k+ posts)
It means Murdari is not on the page with the bharwa brothers of Jati mujrah. Sindh high court cannot disobey commands of murdari. The bharwas of Jati mujrah are going to get completely fucked by murdari and they deserve it . They have betrayed everyone in the past.
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
Not even 24 hours and Rana Drug mafia's orders were reversed.
کیونکہ وہ ساری حرکتیں اپنی سفلی خواہشات پر کر رہے ہیں اور عدالتیں قانون کے تحت فیصلہ کر کے ان کی خواہشات کی گندگی ان کے منہ پر مل دیتا ہے