سوزوکی بولان کے نئے ماڈل میں کی گئی تبدیلی سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی

7%D8%A8%DB%81%D9%84%D8%A7%D9%86%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%B2%D8%A7%D9%82.jpg

سوزوکی پاکستان نے اے سی شامل کرکے سوزوکی بولان متعارف کروادی ہے ، تاہم اے سی کے "لٹونما" کنٹرولز پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے شروع کردیئے ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 90 کی دہائی میں متعارف کروائی گئی سوزوکی بولان کو تین دہائیوں کے بعد اے سی کی سہولت سے مزین کیا گیا ہے، گاڑی میں اے سی کیلئے کی جانے والی تبدیلیوں کی تصاویر بھی جاری کی گئی، مگر صارفین نے بجائے اسے سراہنے کے الٹا اے سی کے کنٹرولز کا مذاق اڑانا شروع کردیا ہے۔

صارفین کے مذاق اڑانے کی وجہ کچھ حد تک جائز بھی ہے کیونکہ سوزوکی نے گاڑی میں اے سی چلانے کیلئے جو کنٹرولز دیئے ہیں وہ واشنگ مشینوں یا دیگر گھروں میں استعمال ہونےو الی الیکٹرانکس میں لگے لٹو نما گول بٹن ہیں جنہیں قطعا بھی کسی گاڑی کا اے سی کنٹرول تو نہیں کہا جاسکتا۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان بٹن کو مختلف چیزوں سے تشبیہ دی اور خوب مذاق اڑایا، ایک صارف نے کہا کہ کم از کم سوزوکی ڈیش بورڈ میں بٹن کی سلاٹ شامل کرسکتے تھے، یہ اے سی کنٹرولز کو 90 کی دہائی میں استعمال ہونے والے پنکھوں کے ناب جیسے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1491342722489364482
ایک صارف نے لکھا کہ میں صبح سے اپنے گھر کی واشنگ مشین کے ناب ڈھونڈ رہا تھا، یہ تو یہاں لگے ہوئے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1491461604478701573
عرفان نعیم نے لکھا کہ ایک طرف جہاں دنیا سمارٹ کارز اور الیکٹرک گاڑیوں کے دور میں داخل ہورہی ہے وہیں سوزوکی پاکسان میں واشنگ مشین بنانے والی کمپنی سے ادھار ناب لے کر بولان میں اے سی کی سہولت دے رہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1491358768294408193
ایک صارف نے گاڑی میں اے سی کی فٹنگ سے زیادہ گھروں میں لگنے والے سپلٹ اے سی کی فٹنگ کو بہتر قرار دیا۔

https://twitter.com/x/status/1491491103442456579
شرجیل نے کمپنی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اس شاندار ایجاد اور اس مایہ ناز وہیکل پر اےسی لگانے پہ ہم اس کمپنی کے مشکور ہیں، شرجیل نے قوم سے سوزوکی کے بائیکاٹ کی بھی اپیل کی۔

https://twitter.com/x/status/1491680462330232833
 

Citizen X

President (40k+ posts)
I personally with my own hands can make and fit a better looking panel for the AC switches.

This looks like a cheap afterthought put together quickly. Even the rear ducting is horrendous.

Looks like some cheap electrician from Bilal ganj fitted this. And most probably this is true.
 

emraan361

Citizen
Being an overseas Pakistani, it's sad to see the car's qualities of Pakistan. Japenese brands are making fun of by Pakistani people for decades. Still, Pakistan is way behind in cars as compared to other countries. With the same money, we can afford luxurious vehicles here and in Pakistan, people get sub-standard and primitive models of cars.