سوشل میڈیاپر ثناء جاوید پر پابندی کا مطالبہ کیوں کیاجارہا ہے؟

sanai1aj.jpg


پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ثناء جاوید اس وقت سوشل میڈیا تنقید کی زد میں آئی ہوئی ہیں، صارفین ان پر پابندی کامطالبہ کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ثناء جاوید کے خلاف اس مہم کا آغاز اس وقت ہوا جب فیشن ماڈل منال سلیم نے انسٹاگرام پر نام لیے بغیر پوسٹ کی اور کہا کہ وہ مزیدکسی اداکارہ یا سیلبرٹی کے ساتھ کام نہیں کریں گی اور کوئی کلائنٹ انہیں ایسا کرنے کی درخواست بھی نہ کرے۔

منال سلیم نے کہا کہ میرے اس فیصلے کی وجہ یہ ہے کہ ادکارائیں ہمیں "دو ٹکے کی ماڈلز" سمجھتی ہیں، انہیں یہ میرے منہ پر کہنے کی ہمت بھی ہونی چاہیے، ہم کام کرنے آتے ہیں مفت میں ذلیل ہونے کیلئے نہیں۔

manal11h1h1.jpg


منال سلیم کی پوسٹ سے لوگوں کو یہ سمجھ نہیں آرہی تھی کہ وہ کس اداکارہ کے بارے میں بات کررہی ہیں مگر ان کی پوسٹ کے بعد متعدد میک اپ آرٹسٹ نے بھی ایسے ہی پیغامات شیئر کیے جس میں اداکاراؤں کی جانب سے برے رویوں کا انکشاف کیا گیا۔

انہی میک اپ آرٹسٹس نے یہ بھی واضح کیا کہ منال سلیم کےساتھ یہ رویہ ثناء جاوید نے اپنایا ہے اور یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ثناء جاوید نے کسی کے ساتھ بدتمیزی کی ہو بلکہ ان تمام لوگوں نے ثنا ء جاوید کے ساتھ اپنے برے تجربات شیئر کیے اور ثناء جاوید کو غیر پیشہ ورانہ اداکارہ قرار دیا۔
ikran1121.jpg


ماڈل فریحہ شیخ نے ثناء جاوید کے منفی رویئے اور اُن کے ساتھ کام کرنے کے دوران برے تجربے سے متعلق اپنی پوسٹ پر تفصیل سے بات کی ہے۔

فریحہ شیخ نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ثناء جاوید اپنے سامنے کسی اور فنکار کو دیکھنا بھی پسند نہیں کرتی ہیں اور اُنہیں خصوصی پروٹوکول کی ضرورت ہوتی ہے، وہ دوسروں کو حقارت کی نظر سے دیکھتی ہیں۔


سوشل میڈیا پر اس تنازعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے منال سلیم کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ثناء جاوید پر پابندی کا مطالبہ کرنا شروع کردیا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ ثنا ء جاوید کو ساتھ فنکاروں کے ساتھ بدتمیزی اور برے رویے سے پیش آنے پر معذرت کرنی چاہیے۔

https://twitter.com/x/status/1501579996409868296 https://twitter.com/x/status/1501652663729016837 https://twitter.com/x/status/1501586035075174403 https://twitter.com/x/status/1501886053304655876
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
پہلے ذاتی لڑائیاں شوسل میڈیا پر ، پھر سیاست پی کے پر ۔
ایک کمیٹی پارلیامنٹ میں بھی ہوتی چاہیے جو ایسے اہم قومی مسائل کا حل کرے ، یونیسکو بھی آگے بڑھے اور ایک ک عالمی کانفرنس اداکاراوں اور ماڈلز کے درمیان گھمبھیر نوک جھوک کی روک تھام کے لئے منعقد کرے
 

Lubnakhan

Minister (2k+ posts)
اس عورت سے ایک نہیں زیادہ لوگوں کو برے روئیے کی شکایات ہیں بجاے اسے سمجھاتیں آپ غریب ماڈل پر ہی چڑھ دوڑیں؟؟
You clearly have no idea what’s going here! I did the right thing!
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
You clearly have no idea what’s going here! I did the right thing!
ایک بے چاری ماڈل شکایت کررہی تھی اور آپ کہہ رہی ہو کہ وہ مشہور ہونے کیلئے کہہ رہی ہے؟؟؟
اس کو انسانیت کہتے ہیں؟؟؟
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
Bichari model ☺️☺️Gareeb model = oxymoron
کسی مظلوم کا مذاق اڑانا بہت آسان ہے کیونکہ وہ کچھ نہیں کرسکتی مگر اس کا دکھ محسوس کرنا اس وقت تک ممکن نہیں جب تک انسان خود بھی ویسے ہی کرب سے نہ گزرا ہو
یہ "آکسی مورون" کا کیا مطلب ہے؟
 

famamdani

Minister (2k+ posts)
کسی مظلوم کا مذاق اڑانا بہت آسان ہے کیونکہ وہ کچھ نہیں کرسکتی مگر اس کا دکھ محسوس کرنا اس وقت تک ممکن نہیں جب تک انسان خود بھی ویسے ہی کرب سے نہ گزرا ہو
یہ "آکسی مورون" کا کیا مطلب ہے؟

gharo se aage ja kar Moro aata hey wohan Oxi miley gi..............????