سوشل میڈیا کا غلط استعمال،سعودی حکومت نے غیر ملکی شہری کو ملک سے نکال دیا

12%DA%A9%D8%B3%D8%A7.jpg

سعودی عرب حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا، سوشل میڈیا کا غلط استعمال غیر ملکی شہری کے لئے وبال جان بن گیا، قابل اعتراض ٹویٹس کرنے پر غیر ملکی شہری کو سعودی عرب سے بے دخل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ترجمان سعد آل حماد نے بیان جاری کیا ہے کہ کہ توہین آمیز ٹویٹ کرنے پر ایک مقیم غیر ملکی کو سعودی عرب سے بے دخل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان آل حماد کا کہنا ہے کہ ایک سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی شہری کے خلاف رپورٹ ملی تھی کہ اس نے توہین آمیز ٹویٹ کیے ہیں۔

وزارت کی جانب سے متعلقہ کمپنی سے تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ رپورٹ درست ہے، جس کے بعد کمپنی نے اپنے ملازم کو خروج نہائی (فائنل ایگزٹ) پر بھیج دیا۔

سعودی عرب کے قوانین کے مطابق پہلے ڈی پورٹ ہونے والے افراد کو محدود مدت کے لیے بلیک لسٹ کیا جاتا تھا لیکن نئے قانون کے نفاذ کے بعد سے ڈی پورٹ ہونے والے افراد تاحیات مملکت میں داخل نہیں ہو سکتے،جبکہ ان کی معلومات کی فائل جوازات کے مرکزی کمپیوٹر میں سیز کر دی جاتی ہے۔
 

ranaji

President (40k+ posts)
انڈین آر آر ایس اور مودی کا پالتو کتا دوبئی سے بھی کئی انڈینز کو اسی ہیٹ والی اور انٹی مسلمٗ حرامٗزدگی کی وجہ سے نکالا گیا تھا اور پھر انڈین لابی نے یہُ سلسلہ رکوایا
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
سعودی پاکستان کے نہیں صرف اپنے مفادات کے خلاف لکھنے والے کو ڈی پورٹ کریں گے
 

ranaji

President (40k+ posts)
سعودی پاکستان کے نہیں صرف اپنے مفادات کے خلاف لکھنے والے کو ڈی پورٹ کریں گے
اس نے پاکستان کے خلاف نہیں بلکہ شاید اسلام اور بادشاہت کے خلاف لکھا ہوگا