سول ایوی ایشن کا بڑا فیصلہ،پائلٹ بننا ہے تو برطانیہ سے امتحان پاس کرنا ہوگا

10caapilot.jpg

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا، اب پائلٹس کو برطانیہ سے امتحان پاس کرنا لازمی ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق اس مقصد کے لیے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی سول ایوی ایشن انٹرنیشنل کی خدمات حاصل کر لی ہیں جبکہ اس ضمن میں سی اے اے اور یو کے سول ایوی ایشن انٹرنیشنل کے درمیان باضابطہ طور پر معاہدہ بھی طے پا گیا ہے جس کی مدت 3 سال مقرر کی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے دونوں اداروں کے مابین طے پانے والے معاہدے کی منظوری دی گئی ہے۔ معاہدے کے تحت برطانوی سول ایوی ایشن پاکستانی پائلٹس کا امتحان لینے کی مجاز ہوگی، پہلے سال فی پیپرامتحانی فیس 90 پاؤنڈز اور دوسرے سال کی امتحانی فیس 95 پاؤنڈز مقرر کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی پہلی دفعہ 75 فیصد اور دوسری دفعہ امتحان پر 25 فیصد ادائیگی کرے گی جب کہ تیسری مرتبہ امتحان پرپائلٹ فیس کی مکمل ادائیگی خود کرنے کا پابند ہو گا۔