سٹاک مارکیٹ میں 447.28 پوائنٹس کی زبردست تیزی، 36ہزار کی نفسیاتی حد بحال

FarooqShad

Senator (1k+ posts)
553527_18703238.jpg


لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلسل سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دسویں کاروباری سیشنز کے دوران زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس میں 447.28 پوائنٹس بڑھ گیا جس کے بعد 36 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی۔ جبکہ سرمایہ کاروں کو ایک کھرب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں شرح سود میں کمی اور سرمایہ کاروں کو ممکنہ طور پر ملنے والی سہولیات کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ دس کاروباری سیشنز کے دوران تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے، گزشتہ ہفتے ہونے والے سٹاک ایکسچینج پر حملے بھی سرمایہ کاروں کے حوصلے پست نہ کر سکے۔

رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران پہلے ہی گھنٹے کے دوران اڑھائی سو پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد انڈیکس 35900 کی سطح عبور کر گیا تھا۔

کاروبار کے دورانتیزی کا تسلسل آگے جا کر دیکھنے کو ملا اور انڈیکس 36190.70 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ گیا تاہم اس دوران معمولی مندی دیکھی گئی، جس کے باعث انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 447.28 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 36 ہزار 142 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔