سپریم کورٹ نے وکلا کی ڈگریوں کی جانچ کیلئے کمیٹی تشکیل دینےکی منظوری دیدی

10.jpg

سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری اور لاء کالجز کے معیار کی جانچ کے لئے سینئر وکلا پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دیتے ہوئے بار کونسلز سے وکلا کے نام طلب کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے وکلا کی جعلی ڈگریوں سے متعلق فیصلے پر عمل درآمد کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ عدالت مسئلے کو سمیٹنا چاہتی ہے جبکہ عدالت صرف وکلاء کی مدد کرسکتی ہے۔

قائم مقام جیف جسٹس نے مزید کہا کہ کیس وکلا کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے سنا گیا تھا تاہم ابھی تک عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوسکا، پاکستان بار کونسل کو اس سارے عمل کا جائزہ لینا چاہیے۔

سپریم کورٹ بینچ کے وکیل عامر علی شاہ نے اس معاملے ہر جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وکلا میں جعلی ڈگریوں والا مسئلہ بڑھ کر لشکر بن چکا ہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ وکیل امتحانات سے نہیں تجربےسے بنتے ہیں، بار کونسلز سینئر اور پیشہ ور وکلا کے نام تجویز کریں، عدالت معاملے پر کمیٹی تشکیل دے گی۔ بعدازاں عدالت نے سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

پاکستان بھر کے ایسے تمام وکلا اور ججوں کی جعلی ڈگریاں بمعہ ان کی گرما گرم ویڈیوز مریم نواز کے پاس محفوظ ہیں . سپریم کورٹ اس سے رابطہ کرے