سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا پہلا ٹویٹ

10khantweetaftrscdesionruling.jpg


وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں آخری لمحے اور آخری گیند تک مقابلہ کروں گا۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم کیلئے میرا پیغام ہے کہ میں ہمیشہ پاکستان کیلئے لڑا ہوں، میں کل شام قوم سے خطاب بھی کروں گا۔

https://twitter.com/x/status/1512129702554587136
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال پر مشاورت کیلئے وفاقی کابینہ اور پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔
آخری لمحے ، آخری گیند تک مقابلہ کروں گا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے پانچ رکنی بینچ نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سبراہی میں قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی عدم اعتماد کو مسترد کرنے سے متعلق رولنگ پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کے بعد آج متفقہ فیصلہ سنایا ہے۔

فیصلے میں اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اس کے بعد وزیراعظم کی جانب سے اسمبلی تحلیل کیلئےجانے کے فیصلے کو بھی کالعدم قرار دیدیا گیا ہے ، عدالت نے وفاقی حکومت، کابینہ اور قومی اسمبلی کو بحال کرتے ہوئے عدم اعتماد کی تحریک پر ہفتہ کی صبح 10 بجے ووٹنگ کروانے کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔
 
Last edited by a moderator:

master timi

MPA (400+ posts)
سلیوٹ ہے کپتان کو۔ جتنا یہ بندہ اس مافیا سےلڑا ہے کسی اور میں اس کا ایک فیصد کرنے کا بھی جگرہ نہیں تھا۔ افسوس صرف اس کا ہے کہ ملک کی حفاظت کرنے والوں نے ملک شریفوں، زردای اور شیطان ملا کے حوالے کر دیا ہے۔
 

waqarsh

Citizen
!یہ دنیا کا پہلا کپتان ہے جس کو پکڑ پکڑ کر گراونڈ میں لایا جا رہا ہے آخری بال تک کھیلنے کیلئے
 

MMR

Politcal Worker (100+ posts)
Great leader and resolute in his love for Pakistan. Keep on fighting against crook gernals and sold out judiciary.