سپر پاور امریکہ میں بھی بدترین مہنگائی،30سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

inf.jpg


کورونا وائرس نے بڑی بڑی معیشت کے پہیے جام کردییے،جس طرح پاکستان اس وقت مہنگائی کے بدترین دور سے گزر رہاہے، اسی طرح امریکہ میں بھی مہنگائی کاسونامی آگیا،امریکہ میں مہنگائی کی شرح تیس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

امریکہ میں مہنگائی کا تیس سالہ ریکارڈ کیا ٹوٹا اشیائے خورونوش، تیل، گیس اور گاڑیوں، مکانات سمیت دیگر اشیاء کی قیمتیں آسمان کو پہنچ گئی ہیں،امریکہ کے سرکاری محکمے کی جانب سے جاری رپورٹ جاری کردی گئی۔


امریکی محکمہ برائے افرادی قوت کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی ہرسال اضافہ ریکارڈ ہورہاہے،ستمبر میں پانچ اعشاریہ چار جبکہ گزشتہ ماہ پانچ اعشاریہ نو فیصد تھی،رپورٹ کے مطابق امریکہ میں توانائی کی قیمتوں میں چار اعشاریہ چھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن کہتے ہیں اشیائے خورونوش کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، مہنگائی میں اضافہ عارضی ثابت ہوگا،مہنگائی کے خلاف جنگ کو اول ترجیح ہے،ملک میں بیروزگاری تو کم ہورہی ہے لیکن بڑھتی مہنگائی پر تشویش ہے، جس سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

سپرپاور امریکا کو اس سے قبل بدترین مہنگائی کا سامنا انیس سو نوے میں ہوا تھا،ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ جارج بش کے دورِ حکومت عراق اور خلیجی ممالک کے ساتھ جنگوں میں مصروف امریکا کو اس وقت بھی اتنی مہنگائی کا سامنا نہیں تھا جتنا اب ہورہاہے،رپورٹ کئے مطابق امریکہ میں ہر سال مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوتا جارہاہے،ایک مہینے کے دوران مختلف اشیا کی قیمتوں میں 0.9 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

 

Daanish

Politcal Worker (100+ posts)
Yes, this is true. Here, in the USA and Canada, everything got soooo expensive... specially, grocery items and petrol...
 

Resilient

Minister (2k+ posts)
صرف 5.4 فیصد اضافہ؟؟ جبکہ ہمارے ہاں 10 فیصد سے زیاد اضافے پر بھی یوتھیئے صبر کی تلقین کرتے نظر آتے ہیں
 

Aamir Ayoub

Senator (1k+ posts)
صرف 5.4 فیصد اضافہ؟؟ جبکہ ہمارے ہاں 10 فیصد سے زیاد اضافے پر بھی یوتھیئے صبر کی تلقین کرتے نظر آتے ہیں
oye beghairat patwari

I live in new york

yahaan har cheez double or triple ho gai hai
 

Resilient

Minister (2k+ posts)
oye beghairat patwari

I live in new york

yahaan har cheez double or triple ho gai hai

رپورٹ کے مطابق امریکہ میں توانائی کی قیمتوں میں چار اعشاریہ چھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ہمارے ہاں ایک سال میں دگنا اضافہ ہوگیا ہے
 

knowledge88

Chief Minister (5k+ posts)
رپورٹ کے مطابق امریکہ میں توانائی کی قیمتوں میں چار اعشاریہ چھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ہمارے ہاں ایک سال میں دگنا اضافہ ہوگیا ہے
Us nay tum say itni badtamizi say baat keri or tum nay itnay saliqay say jawab diya. Maza Aah gaya..
 

khan1953

Senator (1k+ posts)
Wtf why spreading fake news? I voted PTI , but there not much inflation here (US). stop this nonsense.