سکھر: ’زبردستی شادی‘ سے انکار پر16 سالہ ہندو لڑکی قتل

pooja111.jpg


روہڑی کے علاقے چھوہارا منڈی کے قریب پٹنی تھانے کی حدود میں 16 سالہ ہندو لڑکی پوجا کماری کو ملزم واحد بخش لاشاری نے زبردستی شادی کی کوشش میں گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

انڈیپنڈنٹ اردو کے مطابق ملزم واحد بخش لاشاری پوجا کماری سے شادی کرنا چاہتا تھا اور اسی لیے وہ 21 مارچ کی شام کو زبردستی اس کے گھر گھسا اور اسے بھگانے کیلئے اکسانے لگا جب لڑکی نے انکار کیا تو اس نے اسی کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ایس ایس پی سکھر پولیس کے مطابق ملزم واحد بخش لاشاری کو گرفتار کر لیا گیا اور آلہ قتل بھی برآمد ہو چکا ہے، واقعہ پیش آنے کے بعد پوجا کماری کے ورثا اور اہل علاقہ نے قومی شاہراہ پر لاش رکھ کر دھرنا دے دیا جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

بعد ازاں پولیس نے پہنچ کر مذاکرات کیے اور قومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کھلوایا گیا۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو ملزموں کو عدالت کے روبرو پیش کر کے سخت سزا دلوانے کی یقین دہانی پر سڑک کھولی گئی۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نے پولیس کی حراست میں اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پوجا کو بھگانے کیلئے اس کے گھر گیا تھا مگر جب اس نے انکار کر دیا تو وہیں اس کے سر پر گولیاں مار کر اسے قتل کر دیا۔

دوسری جانب مقتولہ پوجا کماری کے والد کا کہنا ہے کہ ملزم کئی ماہ سے ان کی بیٹی کو تنگ کر رہا تھا، انہوں نے پولیس کو تحفظ کیلئے درخواست بھی دی تھی مگر اس پر کوئی کارروائی یا تحفظ نہ ہی دیا گیا اور نہ ہی اس کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔


پوجا کماری کا معاملہ سوشل میڈیا پر بھی گرم ہے ، کئی صحافیوں، سیاستدانوں، سماجی رہنماؤں نے اس پر آواز اٹھائی اور پوجا کماری کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا۔

 
Advertisement

atensari

President (40k+ posts)
الٹرا سیکولر لبرل بھٹو خاندان کے زیر اثر علاقے میں لاقانونیت کا یہ حال ہے
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
سندھ میں بھٹو بھی زندہ ہے اور بلاول کھسرا بھی اس لئے اس لاشاری کو سزا نہیں ہوسکتی اس کھسرے بلاول زلیلُداری کے ہوتے ہوئے بہتر ہے اس حرام زادے لاشاری کو کوئی خود گولی مار دے
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
اٹھارویں ترمیم کے بعد زندہ بھٹو اور مردہ بلاول اور کھسرے کی حکومت میں مرکز کی دخل اندازی آئینی خلاف ورزی ہوگی
زندہ بھٹو اور مردہ بلاول کھسرا ٹانگتی کانپوں کے ساتھ باجوے کی آشیرداد کے ساتھ حکومت اور لوٹ مار کا سلسلہ جاری رکیھیں پنجابی جرنیل ساتھ ہیں تو ڈر کس بات کا
 
Sponsored Link