سکھ مذہبی مقدسات اور ایک پاکستانی مسلمان کا احساسِ جرم

Zain Itrat

Minister (2k+ posts)

انتہائی افسوس اور شرمندگی ہو رہی ہے یہ سوچ کر بھی کہ ہم نے سکھوں کو 71 سال انکے مدینہ اور مکہ سے محروم رکھا اور آج بھی قابض ہیں ، برِ صغیر کی تقسیم سے ہم بیرونی قابض مسلمانوں کا کچھ نہیں گیا ، ہمارے لئے تقسیم ہند ہر لحاظ سے فائدہ مند تھی ، ہمارا تھا ہی کیا ؟
5bfea4a8e7eab.jpg

ہندوستان کے ہندوؤں سے زمین کا ایک ٹکڑا چِھن گیا مگر اصل نقصان تو بچارے سکھوں کا ہوا ، ان سے انکے مذہب کے مقدس ترین مقامات چھن گئے ، شاید یہی وجہ تھی تقسیم کے وقت ہونے والے قتل عام میں سکھ سب سے آگے تھے ، بنتا بھی تھا ، مسلمانوں سے انکی آنکھوں کے سامنے کوئی انکا مکہ مدینہ چھینتا تو مجھے یقین ہے انکا جہاد اس سے بھی زیادہ خونخار ہوتا ، لیکن خیر ہم نے بھی اس قتل عام میں اپنا حصہ ڈال لیا تھا

تقسیم کے بعد جب دنگوں کی گرد بیٹھی اور کچھ امن ہوا تو ہم نے ان سکھوں پر انکے مذہبی مقامات آنے کیلئے ویزے لگا دیے جو دونوں ملکوں میں اعتماد کی کمی کی وجہ سے انہیں مشکل سے ملتا ہے

عمران خان نے کل صحیح مثال دی کہ سکھوں کے چہروں پر وہ خوشی دیکھ رہا ہوں جو کسی مسلمان کے چہرے پر ہوگی کہ جب اسے 71 سال مدینہ سے باہر چار کلومیٹر رکے رہنے کے بعد داخل ہونے کی اجازت ملنے پر ہوگی ، جہاں سے وہ بیچارے حسرت سے صرف دوربین کے ذریعے ہی گنبدِ خضریٰ کا دیدار کر سکتے ہوں
KARTARPURSAHIBGURDWARA

ہم اپنی نعتوں میں مدینے کی گلیوں اور گنبدِ خضریٰ کا ذکر کرتے نہیں تھکتے ، مدینے کی گلیوں میں قصداً بھٹک جانے اور وہیں جان نکل جانے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن ہمارے اندر دوسرے کے مذہبی جذبات کیلئے کوئی ہمدردی بلکل نہیں ہے ، کیونکہ اسلامی نرگسیت کے شکار ہم سمجھتے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں لہٰذا ہم افضل ہیں اور ہمیں سب جائز ہے ، دنیا بنی ہی ہمارے لئے ہے، بھلا ہو عمران خان کا جس نے 71 سال کی تاریخ میں پہلی دفعہ یہ کام کیا ، انسانیت کا مظاہرہ کیا اور امن کو ایک اور موقع دیا

DSC100443302.jpg

ذرا سوچیۓ سکھوں کی محرومی ، لاچاری اور مجبوری کہ جنکے لئے دشمن دیش وہ ہو جو کہ انکے مذہب کا مقدس ترین مقام بھی ہو، یعنی "پاکستان" انکے لئے واقعی لفظ کے عین لغوی معنوں میں " پاک ستھان" ہو

دوسری طرف سدھو کی لاچاری کہ وہ اسی کانگریس کا ممبر ہو جس کی سربراہ اندرا گاندھی نے انکے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل میں فوجیں گھسائی ہوں اور سکھوں کا قتلِ عام کیا ہو ، صرف اس وجہ سے کہ کانگریس ذرا سیکولر ہے اور دوسری آپشن بھارتی جانتا پارٹی ہندو انتہا پسند گریٹر اِیول ہے ، اسکی مثال ایسے ہی کہ پاکستان میں ایک احمدی پیپلز پارٹی کے سیکولر ایجنڈے کی وجہ سے سپورٹ کرتا ہوں مگر اسی پیپلز پارٹی کے ذولفقار علی بھٹو نے انہیں آئینی طور پر کافر قرار دلوایا ہو

28kartarpur4.jpg

کل جو ہوا وہ ہر لحاظ سے تاریخی ہے اور سکھوں کی اس خوشی سے ہمیں دلی خوشی ہوئی ہے، کچھ احساس جرم بھی کم ہوا ہے ، امید ہے کہ یہ کرتار پور کوریڈور پاک بھارت امن کے راستے کھولے اور ہم مہذب دنیا کی طرح اس نفرت سے آگے بڑھ پائیں اور خدانخواستہ اگر آئندہ حالات خراب ہو بھی جائیں تو یہ راہداری اب کبھی بند نہ ہو کیونکہ کسی میں امید جگا کر ، کسی کو کوئی تحفہ دے کر چھین لینا بہت بڑا ظلم اور اور خاص طور پر جب دوسرے شخص کے مذہب کا معاملہ ہو

تحریر : زین عترت
 
Last edited by a moderator:

PappuChikna

Chief Minister (5k+ posts)
I also felt it was a great injustice to deprive sikhs from visiting their religious place for such a long time and the worse part, this issue was never on the radar between pak india. I never even heard of this place.
Good that it happened and I hope it remains open no matter how bad the pak india relation becomes.
 
Landmark

Minister (2k+ posts)
ہم نے سکھوں کو 71 سال انکے مدینہ اور مکہ سے محروم رکھا

please correct your self
we
didn't stooped them at all
Indian Govt
Requested Pakistan in 1980's to shut it dawn because of uprising in Indian Punjab
How ever letter on those who come to visit other religious sites in
Pakistan use to go there
In 2004 the Pakistani Govt invested million of rupees to reconstruct the Building and took care of it with its best.
so please don't degrade the
Muslim & Pakistanis at all
We
always had a wonderful relations with them
Remember Operation Blue Star ?
Banzir Buhtto handed over the list of those .

سکھ مذہبی مقدسات اور ایک پاکستانی مسلمان کا احساسِ جرم

انتہائی افسوس اور شرمندگی ہو رہی ہے یہ سوچ کر بھی کہ ہم نے سکھوں کو 71 سال انکے مدینہ اور مکہ سے محروم رکھا اور آج بھی قابض ہیں ، برِ صغیر کی تقسیم سے ہم بیرونی قابض مسلمانوں کا کچھ نہیں گیا ، ہمارے لئے تقسیم ہند ہر لحاظ سے فائدہ مند تھی ، ہمارا تھا ہی کیا ؟
5bfea4a8e7eab.jpg

ہندوستان کے ہندوؤں سے زمین کا ایک ٹکڑا چِھن گیا مگر اصل نقصان تو بچارے سکھوں کا ہوا ، ان سے انکے مذہب کے مقدس ترین مقامات چھن گئے ، شاید یہی وجہ تھی تقسیم کے وقت ہونے والے قتل عام میں سکھ سب سے آگے تھے ، بنتا بھی تھا ، مسلمانوں سے انکی آنکھوں کے سامنے کوئی انکا مکہ مدینہ چھینتا تو مجھے یقین ہے انکا جہاد اس سے بھی زیادہ خونخار ہوتا ، لیکن خیر ہم نے بھی اس قتل عام میں اپنا حصہ ڈال لیا تھا

تقسیم کے بعد جب دنگوں کی گرد بیٹھی اور کچھ امن ہوا تو ہم نے ان سکھوں پر انکے مذہبی مقامات آنے کیلئے ویزے لگا دیے جو دونوں ملکوں میں اعتماد کی کمی کی وجہ سے انہیں مشکل سے ملتا ہے

عمران خان نے کل صحیح مثال دی کہ سکھوں کے چہروں پر وہ خوشی دیکھ رہا ہوں جو جو کسی مسلمان کے چہرے پر ہوگی کہ جب اسے 71 سال مدینہ سے باہر چار کلومیٹر رکے رہنے کے بعد داخل ہونے کی اجازت ملنے پر ہوگی ، جہاں سے وہ بیچارے حسرت سے صرف دوربین کے ذریعے ہی گنبدِ خضریٰ کا دیدار کر سکتے ہوں
_9a35c882-f1a4-11e8-84c6-a70c31b0a588.jpg

ہم اپنی نعتوں میں مدینے کی گلیوں اور گنبدِ خضریٰ کا ذکر کرتے نہیں تھکتے ، مدینے کی گلیوں میں قصداً بھٹک جانے اور وہیں جان نکل جانے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن ہمارے اندر دوسرے کے مذہبی جذبات کیلئے کوئی ہمدردی بلکل نہیں ہے ، کیونکہ اسلامی نرگسیت کے شکار ہم سمجھتے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں لہٰذا ہم افضل ہیں اور ہمیں سب جائز ہے ، دنیا بنی ہی ہمارے لئے ہے، بھلا ہو عمران خان کا جس نے 71 سال کی تاریخ میں پہلی دفعہ یہ کام کیا ، انسانیت کا مظاہرہ کیا اور امن کو ایک اور موقع دیا

ذرا سوچیۓ سکھوں کی محرومی ، لاچاری اور مجبوری کہ جنکے لئے دشمن دیش وہ ہو جو کہ انکے مذہب کا مقدس ترین مقام بھی ہو، یعنی "پاکستان" انکے لئے واقعی لفظ کے عین لغوی معنوں میں " پاک ستھان" ہو

دوسری طرف سدھو کی لاچاری کہ وہ اسی کانگریس کا ممبر ہو جس کی سربراہ اندرا گاندھی نے انکے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل میں فوجیں گھسائی ہوں اور سکھوں کا قتلِ عام کیا ہو ، صرف اس وجہ سے کہ کانگریس ذرا سیکولر ہے اور دوسری آپشن بھارتی جانتا پارٹی ہندو انتہا پسند گریٹر اِیول ہے ، اسکی مثال ایسے ہی کہ پاکستان میں ایک احمدی پیپلز پارٹی کے سیکولر ایجنڈے کی وجہ سے سپورٹ کرتا ہوں مگر اسی پیپلز پارٹی کے ذولفقار علی بھٹو نے انہیں آئینی طور پر کافر قرار دلوایا ہو

کل جو ہوا وہ ہر لحاظ سے تاریخی ہے اور سکھوں کی اس خوشی سے ہمیں دلی خوشی ہوئی ہے ، امید ہے کہ یہ کرتار پور کوریڈور پاک بھارت امن کے راستے کھولے اور ہم مہذب دنیا کی طرح اس نفرت سے آگے بڑھ پائیں اور خدانخواستہ اگر آئندہ حالات خراب ہو بھی جائیں تو یہ راہداری اب کبھی بند نہ ہو کیونکہ کسی میں امید جگا کر ، کسی کو کوئی تحفہ دے کر چھین لینا بہت بڑا ظلم اور اور خاص طور پر جب دوسرے شخص کے مذہب کا معاملہ ہو

تحریر : زین عترت
 
Zain Itrat

Minister (2k+ posts)
ہم نے سکھوں کو 71 سال انکے مدینہ اور مکہ سے محروم رکھا

please correct your self
we
didn't stooped them at all

بھائی ہم نے انکی جگہ پر مَل مار لی ، یہودییا کرچن آج مدینہ پر قبضہ کر لیں اور ویزے کے ساتھ تمہیں آنے کی اجازت دیں ، چلے گا ؟ وہ بھی تمہیں روک تو نہیں رہے
 
PappuChikna

Chief Minister (5k+ posts)
ہم نے سکھوں کو 71 سال انکے مدینہ اور مکہ سے محروم رکھا

please correct your self
we
didn't stooped them at all
Indian Govt
Requested Pakistan in 1980's to shut it dawn because of uprising in Indian Punjab
How ever letter on those who come to visit other religious sites in
Pakistan use to go there
In 2004 the Pakistani Govt invested million of rupees to reconstruct the Building and took care of it with its best.
so please don't degrade the
Muslim & Pakistanis at all
We
always had a wonderful relations with them
Remember Operation Blue Star ?
Banzir Buhtto handed over the list of those .

"Banzir Buhtto handed over the list of those . "

This was a false accusation and even the people who made this accusation including indian government refuted the claim. It was probably yet another phuljari of boot polish media of the time.
 
Kingfisher

Minister (2k+ posts)
سکھ مذہبی مقدسات اور ایک پاکستانی مسلمان کا احساسِ جرم

انتہائی افسوس اور شرمندگی ہو رہی ہے یہ سوچ کر بھی کہ ہم نے سکھوں کو 71 سال انکے مدینہ اور مکہ سے محروم رکھا اور آج بھی قابض ہیں ، برِ صغیر کی تقسیم سے ہم بیرونی قابض مسلمانوں کا کچھ نہیں گیا ، ہمارے لئے تقسیم ہند ہر لحاظ سے فائدہ مند تھی ، ہمارا تھا ہی کیا ؟
5bfea4a8e7eab.jpg

ہندوستان کے ہندوؤں سے زمین کا ایک ٹکڑا چِھن گیا مگر اصل نقصان تو بچارے سکھوں کا ہوا ، ان سے انکے مذہب کے مقدس ترین مقامات چھن گئے ، شاید یہی وجہ تھی تقسیم کے وقت ہونے والے قتل عام میں سکھ سب سے آگے تھے ، بنتا بھی تھا ، مسلمانوں سے انکی آنکھوں کے سامنے کوئی انکا مکہ مدینہ چھینتا تو مجھے یقین ہے انکا جہاد اس سے بھی زیادہ خونخار ہوتا ، لیکن خیر ہم نے بھی اس قتل عام میں اپنا حصہ ڈال لیا تھا

تقسیم کے بعد جب دنگوں کی گرد بیٹھی اور کچھ امن ہوا تو ہم نے ان سکھوں پر انکے مذہبی مقامات آنے کیلئے ویزے لگا دیے جو دونوں ملکوں میں اعتماد کی کمی کی وجہ سے انہیں مشکل سے ملتا ہے

عمران خان نے کل صحیح مثال دی کہ سکھوں کے چہروں پر وہ خوشی دیکھ رہا ہوں جو کسی مسلمان کے چہرے پر ہوگی کہ جب اسے 71 سال مدینہ سے باہر چار کلومیٹر رکے رہنے کے بعد داخل ہونے کی اجازت ملنے پر ہوگی ، جہاں سے وہ بیچارے حسرت سے صرف دوربین کے ذریعے ہی گنبدِ خضریٰ کا دیدار کر سکتے ہوں
KARTARPURSAHIBGURDWARA

ہم اپنی نعتوں میں مدینے کی گلیوں اور گنبدِ خضریٰ کا ذکر کرتے نہیں تھکتے ، مدینے کی گلیوں میں قصداً بھٹک جانے اور وہیں جان نکل جانے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن ہمارے اندر دوسرے کے مذہبی جذبات کیلئے کوئی ہمدردی بلکل نہیں ہے ، کیونکہ اسلامی نرگسیت کے شکار ہم سمجھتے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں لہٰذا ہم افضل ہیں اور ہمیں سب جائز ہے ، دنیا بنی ہی ہمارے لئے ہے، بھلا ہو عمران خان کا جس نے 71 سال کی تاریخ میں پہلی دفعہ یہ کام کیا ، انسانیت کا مظاہرہ کیا اور امن کو ایک اور موقع دیا

DSC100443302.jpg

ذرا سوچیۓ سکھوں کی محرومی ، لاچاری اور مجبوری کہ جنکے لئے دشمن دیش وہ ہو جو کہ انکے مذہب کا مقدس ترین مقام بھی ہو، یعنی "پاکستان" انکے لئے واقعی لفظ کے عین لغوی معنوں میں " پاک ستھان" ہو

دوسری طرف سدھو کی لاچاری کہ وہ اسی کانگریس کا ممبر ہو جس کی سربراہ اندرا گاندھی نے انکے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل میں فوجیں گھسائی ہوں اور سکھوں کا قتلِ عام کیا ہو ، صرف اس وجہ سے کہ کانگریس ذرا سیکولر ہے اور دوسری آپشن بھارتی جانتا پارٹی ہندو انتہا پسند گریٹر اِیول ہے ، اسکی مثال ایسے ہی کہ پاکستان میں ایک احمدی پیپلز پارٹی کے سیکولر ایجنڈے کی وجہ سے سپورٹ کرتا ہوں مگر اسی پیپلز پارٹی کے ذولفقار علی بھٹو نے انہیں آئینی طور پر کافر قرار دلوایا ہو

28kartarpur4.jpg

کل جو ہوا وہ ہر لحاظ سے تاریخی ہے اور سکھوں کی اس خوشی سے ہمیں دلی خوشی ہوئی ہے، کچھ احساس جرم بھی کم ہوا ہے ، امید ہے کہ یہ کرتار پور کوریڈور پاک بھارت امن کے راستے کھولے اور ہم مہذب دنیا کی طرح اس نفرت سے آگے بڑھ پائیں اور خدانخواستہ اگر آئندہ حالات خراب ہو بھی جائیں تو یہ راہداری اب کبھی بند نہ ہو کیونکہ کسی میں امید جگا کر ، کسی کو کوئی تحفہ دے کر چھین لینا بہت بڑا ظلم اور اور خاص طور پر جب دوسرے شخص کے مذہب کا معاملہ ہو

تحریر : زین عترت
khalsitan will be formed soon and Pakistan will give them as gift
 
Landmark

Minister (2k+ posts)
This was a false accusation ?
The Indian PM was the boyfriend of BB
Oxford Time onward
so she tried to pleased him with this list of peoples
Mr Aitzaz Ahsan handed over the list,
It is an open secret brother .

with in no time the operation started .......

"Banzir Buhtto handed over the list of those . "

This was a false accusation and even the people who made this accusation including indian government refuted the claim. It was probably yet another phuljari of boot polish media of the time.
 
Last edited:

PappuChikna

Chief Minister (5k+ posts)
This was a false accusation ?
The Indian PM was the boyfriend of BB onward Time onward
so she tried to pleased him with this list of peoples
Mr Aitzaz Ahsan handed over the list,
It is an open secret brother .

with in no time the operation started .......
yes the story you are telling is fabricated.

even ghairat brigade journale hameed gul denied it 1-2 years before his death.
He said even if there was such a list, agencies dont give access to them to their own PM.
the interview should be somewhere on the youtube.
 
حاجی صاحب

Politcal Worker (100+ posts)
تو کیا ہم نے سکھوں کو اس سے محروم کیا تھا؟
ان سکھوں نے جو مظالم رنجیت سنگھ کے دور میں اور تقسیم ہند کے دوران مسلمانان ہند پرڈھائے تھے کیا کسی سکھ رہنما نے اس پر معافی مانگی؟
کیا ہم نے کبھی ماضی میں سکھوں پر ظلم کیا ؟
ویسے بھی میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ فیصلہ کرتے وقت عمران خاں نے قومی اسمبلی کو اعتماد میں لیا
کیا اتنے بڑے فیصلے پر عوام سے رائے لی کوئی پول ہی چلایا ہوتا
بلوچستان سندھ کے پی کے کے لوگوں کو اعتماد لیا؟
پاکستان ان کے باپ کی جاگیر ہے؟
باجوہ کو کون سا آئین اجازت دیتا ہے کہ وہ سدھو کو جھپی ڈال کر
کرتار پور اس کی جھولی میں ڈال دے

یہ ان نا اہلوں کے ذاتی اور من چاہی فیصلے ہیں
کل کو اگر اس پر کوئی سانخہ رونما ہو جائے تو کیا باجوہ اس کا ذمہ دار کہلائے گا
نواز شریف مودی سے ملے تو غدار اور اگر عمران خاں اور باجوہ ان کے آگے لییٹ جائیں تو محب وطن وفادار

یہ ڈبل سٹینڈرڈ ان آنے والے وقت میں بھگتنا پڑے گا
 
Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)
جانی تھوڑا ہاضمہ بہتر کرو
Woh tu theek hi hai ----- Lakin bey sar o pa cheezon se zara doar hi rehna munasab samjhta hon
Mein is waqt is confused post Kay yahan post honay par thura mutajub zaror hoa hon ----- Aur waja samjhnay ki koshish kar raha hon
 
Landmark

Minister (2k+ posts)
Well when the lose there skin then become sheep after a lion
i remember i general who took a u turn in 92 operation against MQN
in front of ALTAF GANDAH BAHI
He said the it was all fabricated and fake.
and such u turner be come hero in such political pockets
Just few months back general durrani wrote in his book The Spy Chronicles
that army was aware of OSAMA & Army public school attack was an inside job !!!
yes he wrote it

yes the story you are telling is fabricated.

even ghairat brigade journale hameed gul denied it 1-2 years before his death.
He said even if there was such a list, agencies dont give access to them to their own PM.
the interview should be somewhere on the youtube.
 
Liberal 000

Chief Minister (5k+ posts)
تو کیا ہم نے سکھوں کو اس سے محروم کیا تھا؟
ان سکھوں نے جو مظالم رنجیت سنگھ کے دور میں اور تقسیم ہند کے دوران مسلمانان ہند پرڈھائے تھے کیا کسی سکھ رہنما نے اس پر معافی مانگی؟
کیا ہم نے کبھی ماضی میں سکھوں پر ظلم کیا ؟
ویسے بھی میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ فیصلہ کرتے وقت عمران خاں نے قومی اسمبلی کو اعتماد میں لیا
کیا اتنے بڑے فیصلے پر عوام سے رائے لی کوئی پول ہی چلایا ہوتا
بلوچستان سندھ کے پی کے کے لوگوں کو اعتماد لیا؟
پاکستان ان کے باپ کی جاگیر ہے؟
باجوہ کو کون سا آئین اجازت دیتا ہے کہ وہ سدھو کو جھپی ڈال کر
کرتار پور اس کی جھولی میں ڈال دے

یہ ان نا اہلوں کے ذاتی اور من چاہی فیصلے ہیں
کل کو اگر اس پر کوئی سانخہ رونما ہو جائے تو کیا باجوہ اس کا ذمہ دار کہلائے گا
نواز شریف مودی سے ملے تو غدار اور اگر عمران خاں اور باجوہ ان کے آگے لییٹ جائیں تو محب وطن وفادار

یہ ڈبل سٹینڈرڈ ان آنے والے وقت میں بھگتنا پڑے گا

Ranjit Singh's prime minster was a Muslim the General of Ranjeet Singh's Topkhana was a Muslim too

Ranjeet Singh even built a Mosque in the name of his Muslim wife Mooran the Mosque is called Mooran Mosque

Punjabi Muslim and Sikh under Ranjeet Singh were one though his rule was brutal for Pathans and Kashmiris
 
Waqitos

Senator (1k+ posts)
[/QUOTE]

This does not make any sense. We didn't takeover their holy places it came to us during partitian, whoever divided and shaped the map of India in 1947 handedover Kartarpura to us. It wasn't like we attacked and took it over and didn't let Sikh enter the place, fact is that Pakistani Sikhs were visiting it often without any restriction.
 
Eigle

MPA (400+ posts)
Well when the lose there skin then become sheep after a lion
i remember i general who took a u turn in 92 operation against MQN
in front of ALTAF GANDAH BAHI
He said the it was all fabricated and fake.
and such u turner be come hero in such political pockets
Just few months back general durrani wrote in his book The Spy Chronicles
that army was aware of OSAMA & Army public school attack was an inside job !!!
yes he wrote it
Well when the lose there skin then become sheep after a lion
i remember i general who took a u turn in 92 operation against MQN
in front of ALTAF GANDAH BAHI
He said the it was all fabricated and fake.
and such u turner be come hero in such political pockets
Just few months back general durrani wrote in his book The Spy Chronicles
that army was aware of OSAMA & Army public school attack was an inside job !!!
yes he wrote it
Baghaitar Bargade is alwas there to tarnish every occasion.
 
muhammadadeel

Chief Minister (5k+ posts)

جھوٹ ۱۹۶۵ سے پہلے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کوئی ویزا نہیں تھا

FA Malik

Politcal Worker (100+ posts)
It is deploable what happened to Sikhs of subcontinent. But it has another aspect also. No one compelled and expelled the sikh community to migrate to other side of Punjab. They decided to side with Hindu majority. Look how they were treated by Hindu barhaman. To disperse them and reduce their influence East punjab was devided into three parts. What ever actions taken by Pak gov were inresponse to barhaman establishment.
 
Nice2MU

President (40k+ posts)
او چولیں نہ مار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا مسلمانوں پہ سعودی کے مسلمانوں پہ ویزے کی پابندی نہیں لگائی؟

سکھ بیوقوفوں نے تقسیم کے وقت اپنے لیے علیحدہ ملک کا مطالبہ نہیں کیااور ہندووں کی چال میں آکے مسلمانوں کی مخالفت کی اور گانگریس میں شامل ہوکے متحدہ ہندوستان کے مطالبے میں جت گئے۔۔۔۔۔۔ اگر وہ بھی اپنے سکھوں کو اکٹھا کر لیتے تو خالصتان اسوقت بھی بن سکتا تھا اور پاکستان کو انکی حمایت کرنے میں تعمل بھی نہ ہوتا۔
 
Last edited: