سکیورٹی کونسل کی مستقل رکنیت،سفارتی سطح پر بھارت ناکام، پاکستانی موقف تسلیم

11securitycouncisindia.jpg

اسلام آباد: اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا مستقل رکن بننے کے حوالے سے پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر تسلیم کر لیا گیا جبکہ بھارت کو اقوام متحدہ میں سفارتی سطح پر بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں بھارت کے سکیورٹی کونسل کے رکن بننے کی کوششوں پر پاکستان نے مخالفت کی تھی اور موقف اختیار کیا تھا کہ بھارت نے سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی ہمیشہ کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے جسے اقوام متحدہ نے تسلیم کر لیا اور اقوام متحدہ میں بھارت کو سفارتی سطح پر بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔


سفارتی ذرائع کے مطابق سکیورٹی کونسل کا مستقل رکن بننے کیلئے بھارت کے پاس اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق دوتہائی اکثریت نہیں ہے جبکہ اس حوالے سے اقوام متحدہ میں بھارت کو امریکہ کی حمایت بھی حاصل نہیں رہی۔ کامیاب ترین معیشت کے جھوٹے دعوئوں اور اور دنیا بھر میں بھارت کو سیکولر ریاست کا تاثر دینے کی کوششوں کے باوجود بھارت اقوام متحدہ کے پر پورا نہیں اترتا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا مستقل رکن بننے کیلئے 129 ارکان کی حمایت حاصل ہونا ضروری ہے جو اسے حاصل نہیں۔ پاکستان کا اس حوالے سے موقف تھا کہ سکیورٹی کونسل کا مستقل رکن بننے کیلئے مدت مقرر کی جائے اور سکیورٹی کونسل کے رکن بننے کیلئے انتخاب ہر 2 یا 5 سال بعد کروایا جائے، بھارت ہمیشہ سے سکیورٹی کونسل کی قرارداوں کی کھلی خلاف ورزی کرتا آیا ہے اس لیے اسے سکیورٹی کونسل کا مستقل ممبر بننے کا حق نہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کو سکیورٹی کونسل میں مستقل رکنیت حاصل کرنے کیلئے دوتہائی سے بھی کم اکثریت حاصل ہے جبکہ اسے اب امریکہ کی حمایت بھی حاصل نہیں رہی جبکہ پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا جا رہا ہے، اسے افریقی یونین اور عرب لیگ کی حمایت بھی حاصل ہے۔

یاد رہے کہ بھارت سلامتی کونسل کا دو برسوں کے لیے غیر مستقل رکن ہے جبکہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے صرف پانچ مستقبل رکن ہیں: امریکہ، چین، برطانیہ، روس اور فرانس اور ویٹو کی طاقت صرف مستقل اراکین کے پاس ہوتی ہے، یعنی وہ کسی بھی فیصلے کو انفرادی سطح پر روک سکتے ہیں جبکہ سلامتی کونسل کے 10 عارضی ممبران کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں ہوتا۔
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
امریکہ، چین، برطانیہ، روس اور فرانس اور ویٹو کی طاقت صرف مستقل اراکین کے پاس ہوتی ہے، یعنی وہ کسی بھی فیصلے کو انفرادی سطح پر روک سکتے ہیں جبکہ سلامتی کونسل کے 10 عارضی ممبران کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں ہوتا۔
جمہوریت کے سب سے بڑے ادارے میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون چلتا ہے
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
جمہوریت کے سب سے بڑے ادارے میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون چلتا ہے
تو پھر کیا؟
جسکی لاٹھی اس کا قانون ہے تبھی تو بھارت کو لاٹھی لینے سے روکنا تھا۔ دو سو بھینسوں (ملکوں) پر لاٹھی بردار پانچ ہیں ان میں چھٹے کو لاٹھی لینے سے روکنا بھی تو ایک کامیابی ہے
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
تو پھر کیا؟
جسکی لاٹھی اس کا قانون ہے تبھی تو بھارت کو لاٹھی لینے سے روکنا تھا۔ دو سو بھینسوں (ملکوں) پر لاٹھی بردار پانچ ہیں ان میں چھٹے کو لاٹھی لینے سے روکنا بھی تو ایک کامیابی ہے
ہر بات پر دل پر لینے کی ضرورت نہیں
فوج اور نون کی قربتوں کا فائدہ اٹھا کر لگے ہاتھ کشمیر بھی آزاد کروا لو​
 

Awami Awaz

Senator (1k+ posts)
جرمنی کی وزیرخارجہ کو کرونا کروانا بھی تو بلاول ہی کا کارنامہ تھا کل یہی عورت بھارت کے حق میں ووٹ دے رہی تھی شائد بلاول کو بھی قائل کرنے آی تھی؟
ببر شیر یہ الزام تو یوتھیوں کے دل سے نکل کر فارم پر آنا تھا۔ اب یوتھیے کون سا چورن بیچیں گے۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
ببر شیر یہ الزام تو یوتھیوں کے دل سے نکل کر فارم پر آنا تھا۔ اب یوتھیے کون سا چورن بیچیں گے۔
یہ کہیں گے کہ امریکہ نے امپورٹڈ حکومت کو اب سپورٹ دینی شروع کردی ہے حالانکہ امریکہ کی مخالفت جھولی چک انڈیا کو اپنی برابری سے روکنا تھی
 

abidbutt

Senator (1k+ posts)
It was IK who ruined India's repo and claim of being a secular state and buried its respect under dust by proving India being lead by Hunduata party. What the beggars did in their three months to make such a big claim of defeating Indian aspiration for permanent membership of UNSC, can anyone from goon league come forward to explain and answer.
 

Husaink

Prime Minister (20k+ posts)
کوی یوتھیا جندہ باقی ہے یا سارے مر گئے ہیں؟؟
دیکھو اسے کہتے ہیں ڈپلومیسی
یہ کون سی ڈپلو میسی ہے پاکستان کچھ بھی نہ کرے پھر بھی انڈیا مستقل رکن نہیں بن سکتا
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
????You are naive enought to think that UN is an idependent organization..
جب ترلے خان نے ایک نام نہاد فوبیا کا بل پیش کیا تھا تو مجھے یونہی لگا تھا جیسے یو این ایک انڈیپینڈنٹ آرگنائزیشن بن چکی ہے.
پس ثابت ہوا کہ نائیو تم خود اور تمہارا منگتا لیڈر ہیں
 

rahail

Senator (1k+ posts)
جب ترلے خان نے ایک نام نہاد فوبیا کا بل پیش کیا تھا تو مجھے یونہی لگا تھا جیسے یو این ایک انڈیپینڈنٹ آرگنائزیشن بن چکی ہے.
پس ثابت ہوا کہ نائیو تم خود اور تمہارا منگتا لیڈر ہیں
naam nehad phobia? Acha! Islamophobia aik haqeqat hai jo ham sab dekhte hain Internet par or har us airport par jahan Muslamon ko welcome nahin kiya jata.

Bughaz e Imran mein tum ne har cheez bhula di. Bughaz e Imran mein tum ne us ki Islam kay liyeh khidmat bhula dein.. Wah reh Bubber Shair Wah. Waqai Pakistani sirf naam ka musalman hain.. Kuch nahin hai hum mein. Hum na idher kay hain na idur kay. Laghe raho.. Sher aik wari fir.