سیاحوں کی بڑی تعداد مری پہنچ گئی، ٹریفک کی روانی متاثر

11%D9%85%D8%A6%D8%B1%D8%B1%D8%B9%D8%AA%D8%A7%D8%B1%D9%81%DB%8C%DA%A9.jpg

طویل ویک اینڈ کےباعث مری میں سیاحوں کا ایک بار پھر رش لگ گیاہے جس سے ٹریفک جام شروع ہوگیا ہے، تاہم ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ نے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے سے منگل کےروز تک تعطیلات کی وجہ سے شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے مری کا رخ کرلیا جس کی وجہ سے مری میں ایک بار پھر سڑکوں اور ہوٹلوں پر شدید دباؤ نظرآنا شروع ہوگیا ہے،مال روڈ، نتھیا گلی سمیت مشہور سیاحتی مقامات پر عوام کا شدید رش ہے جس کی وجہ سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑرہا ہے۔

بڑی تعداد میں گاڑیوں کے مری داخل ہونے کی وجہ سے متعددمقامات پر ٹریفک جام ہونا شروع ہوگیا ہے، چند منٹوں کا فیصلہ گھنٹوں میں ہورہا ہے، گھنٹوں تک ٹریفک جام میں پھنسے رہنے کی وجہ سے گاڑیوں میں پیٹرول ختم ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے جس کی وجہ سے مزید مسائل بڑھ سکتے ہیں۔

ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے راولپنڈی ریجن پولیس نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا شروع کردیئےہیں۔

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن عمران احمرکےاحکامات کےمطابق ملکہ کوہسارمری میں ٹریفک وضلعی پولیس، سی ٹی او اور ایس پی کوہسار کی براہ راست نگرانی میں ٹریفک کورواں دواں رکھنے میں مصروف عمل ہیں۔

آر پی او راولپنڈی آفس کی جانب سے ٹویٹر پرجاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فیلڈافسران ٹریفک کی روانی اورسیاحوں کے باسہولت سفر کو یقینی بنارہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1556307690330144768
دوسری جانب ٹریفک پولیس راولپنڈی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مری میں سیاحوں کے رش کی وجہ سے ٹریفک جام کو دیکھتے ہوئے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے مری میں اضافی نفری تعینات کرنے کے احکامات دے دیئےہیں۔

https://twitter.com/x/status/1556326640866951168
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
As Mota Fawad said. Look there is no inflation . Number of cars tells that Pakistan is moving and progressing ... Haram Di Hudi .
 

cestmoi ✅️

Chief Minister (5k+ posts)

ایناں نازک تتلیاں دی اوڈو میٹر تے مائلیج چیک کرو.... چودہ طبق روشن نہ ہو جآن تے مینوں کہنا
واقعی? میں تو پاکستان بہت کم جاتا ہوں مجھے اتنا نہیں پتا
 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
ایام فاطمیاہ کے بعد ستر بندوں کی موت کے باوجود قوم نے سبق نہیں سیکھا اور عاشورہ پر سیر و تفریح کرنے نکل پڑے

جہنم تمہاری تاک میں ہے