سیاست، سیاسی میدان میں کریں،مذہب پر نہ کریں- طاہر اشرفی کا اپوزیشن کو مشورہ

Siasi Jasoos

Chief Minister (5k+ posts)
576082_56560126.jpg


اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے اپوزیشن رہنماؤں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مذہب کے نام پر سیاست نہ کریں۔

مولانا طاہر اشرفی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی انتھک کاوشوں کے باعث مسئلہ کشمیر ایک بار پھر عالمی فورمز پر اجاگر ہوا۔ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر، فلسطین اجاگر ہونا اور اسلاموفوبیا کے خلاف آواز خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے۔ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلے کا حل مسلم امہ کی پہلی ترجیح ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کچھ لیڈر پاکستان میں لیبیا جیسی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ بد اعتمادی پیدا کرنے والے ناکام ہوں گے۔ ایسے لیڈر سلامتی کے اداروں اور عوام کے درمیان بد اعتمادی پیدا کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے اپنی پریس کانفرنس میں والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔

https://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/576082
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
ایک مذہبی لبادے میں ملبوس درباری ملا حکومتی سیاسی جماعت کی گود میں بیٹھ کر اپوزیشن کو نہایت قیمتی مشورہ سے نواز رہا ہے کہ مذہب پر سیاست نہ کریں، خود مذہب بیچ کر معتمد خاص کا عہدہ بھی انجواے کررہا ہے