سیاسی دشمنیاں نبھانے کے لئے حرم کی حرمت تک بھول گئے،آفریدی،یوسف

2afirdimashidnabwaiwaqia.jpg

مسجد نبوی میں پیش آنے والے واقعے پر شدید الفاظ میں مذمت کی جارہی ہے، قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے مسجد نبوی کا تقدس پامال کرنے پر تنقید کردی۔

شاہد آفریدی نے ٹویٹ میں لکھا کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں آواز بلند کرنے کی بھی ممانعت ہے مگر ہم اپنی سیاسی دشمنیاں نبھانے کے لئے حرم کی حرمت تک بھول گئے۔ریاست مدینہ کے تقدس سے بھی منکر ہو گئے۔نعرے لگانے والوں کی پہچان تو ہو جائے گی لیکن پاکستان کی شناخت کو آج ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1519781042873421825
سابق کھلاڑی محمد یوسف نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تو کبھی مکہ مدینہ نہیں دیکھاتھا،مسلمان ہونےکے بعد پہلی دفعہ گیا توخانہ کعبہ کودیکھ کرچینخ نکل گئی تھی۔


انہوں نے لکھا کہ روضہ رسول پرگیاتوآنکھوں سےآنسوجاری ہوگئےتھے۔یہ وہ جگہیں ہیں جہاں پہنچ کررونگٹےکھڑےہوجاتے،آج روضہ رسول پرجوکچھ ہواوہ دیکھ کےاےاللہ میں پوری امت کی طرف سےتجھ سےمعافی مانگتاہوں۔

https://twitter.com/x/status/1519825249805733889
دیگر سیاسی اور سماجی اور مذہبی علما کی جانب سے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کیا جارہاہے،وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسجد نبوی کا تقدس پامال کرنے والوں کے لیڈر نے انہیں بدتمیزی کے سوا کچھ نہیں سکھایا،اس شخص کا نام اس پاک سرزمین پر لینا نہیں چاہتی جس نے معاشرے میں بگاڑ پیدا کردیا،پاک سرزمین کو سیاست کے لئے استعمال کرنا نہیں چاہتی۔
 
Last edited by a moderator:

Mikkix

Minister (2k+ posts)
Yazeed ne jab makkah madina barbad kia to aal e mohammad ne bhi nau zu billah shayad fasad kia hoga haram ma.
 

Phoebusrex

Senator (1k+ posts)
Yeh Shahid Afridi nay kaha hai?

اس شخص کا نام اس پاک سرزمین پر لینا نہیں چاہتی