سیاسی عدم استحکام کے خاتمے کیلئے فوری الیکشن کروائے جائیں: شوکت ترین

shai1u1u1.jpg


اسلام آباد: کل کے ضمنی الیکشن کے بعد سیاسی عدم استحکام میں اضافہ ہوا ہے جس کا نتیجہ میں ڈالرز کی بڑھتی قیمت میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ سیاسی عدم استحکام کے خاتمے کیلئے فوری الیکشن کروائے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت ترین نے کہا ہے کہ کل کے ضمنی الیکشن کے بعد سیاسی عدم استحکام میں اضافہ ہوا ہے جس کا نتیجہ میں ڈالرز کی بڑھتی قیمت میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈالر کی بڑھتی قدر میں کمی اور معیشت میں بہتری کیلئے ہمیں سیاسی عدم استحکام کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پر الیکشن کا اعلان کر دیں، ان کو خدا کا خوف کرنا چاہیے، انہیں معلوم ہے کہ یہ حکومت 2023 تک نہیں رہ سکتے، مضبوط نگران حکومت لانا ہی وقت کی ضرورت ہے، ایسی حکومت لانی ہو گی جو مارکیٹ کو سمجھتی ہو۔


انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کے ضمنی الیکشن جیتنے کے بعد سرمایہ کار محتاط ہیں کہ موجودہ حکومت چلتی رہے گی یا نئی حکومت آئے گی۔

انہوں نے ڈالرز کی بڑھتی ہوئی قدر کی ایک اور وجہ بیان کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ جن امپورٹرز کو باہر سے ڈالر لانے ہیں وہ روک رہے ہیں، امپورٹرز چاہتے ہیں کہ جلد سے جلد ایل سی کھولی جائے، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ڈالر کی قدر بڑھتی ہی جا رہی ہے۔

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سخت سے سخت فیصلے لے چکی ہے، مجھے توقع تھی کہ روپے کی قدر 200 روپے سے کم ہو جائے گی مگر یہ معاملہ کسی اور طرف نکل گیا ہے اور اس کے باوجود روپیہ گرتا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اب نئے الیکشن تک صورتحال غیریقینی رہے گی۔

شوکت ترین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے ان کی حکومت کا ٹیکینکل معاہدہ ہو چکا ہے اس لیے نگران حکومت کے آنے سے آئی ایم ایف کے معاہدے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

دریں اثنا امریکی ڈالر اس وقت پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے اور کرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے امریکی ڈالر کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی بلند ترین سطح پر برقرار رہا۔ امریکی ڈالر کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی بلند ترین سطح پر برقرار رہا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 25 پیسے مہنگا ہو کر 215 روپے 20 پیسے پرپہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 216 سے 217 روپےمیں فروخت ہو رہا ہے۔
 

TheNeutral

Politcal Worker (100+ posts)
With the resignation of Bajwa and his hanging, likewise all those who conspired against the state of Pakistan and its people.