سیالکوٹ:بزنس کمیونٹی کا پریانتھا کمارا کے خاندان کیلئے بڑا اقدام

4sialkotamidai%20r.jpg

وزیراعظم ہاؤس میں سیالکوٹ واقعے میں ہلاک ہونے والے سری لنکن فیکٹری مینجر پرانتھا کمارا کی یاد میں تعزیتی تقریب منعقد کی گئی جس سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کیا۔

دوران خطاب وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جس نے بھی آج کے بعد دین کو استعمال کیا یا رحمت اللعالمین ﷺ کے نام پر ظلم کیا اسے نہیں چھوڑیں گے، پریانتھا کمارا کو بچانے کیلئے بہادری اور جرات دکھانے والے ملک عدنان پر ہمیں فخر ہے، اخلاقی قوت جسمانی قوت سے زیادہ ہوتی ہے امید ہے ملک کے نوجوان ملک عدنان کو دیکھیں گے تو یاد کریں گے کہ ایک انسان حیوانوں کے سامنے کھڑا ہوگیا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ الزام لگانے والے خود ہی جج بن جائیں ، اس واقعے پر پوری قوم نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا، عاشق رسول ﷺ ثابت کرنے کیلئے ہمیں نبی ﷺ کی سیرت پر چلنا ہوگا، جب تک میں زندہ ہوں ایسا دوبارہ نہیں ہونے دیں گے۔


عمران خان نے کہا کہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے آنجہانی سری لنکن شہری سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس کے اہلخانہ کیلئے ایک لاکھ ڈالر کی امداد جمع کی اور اسی بزنس کمیونٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پریانتھا کمارا کی تنخواہ ہر ماہ اس کے گھر والوں تک پہنچائی جائے گی۔
 

mughals

Chief Minister (5k+ posts)
they should show us a successful remittance of 100k USD dollar to the family as we all know how bad is a sialkotia
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
سیالکوٹ کو ایسا کرنے کی ضرورت بھی ہے ورنہ دنیا ان کا بائیکاٹ کردے گی پہلے ہی بزنس کی حالت کافی خراب ہوچکی ہے ایسے واقعات کے بعد یہ کہنا کہ آج کے بعد یہ کر دوں گا وہ کردوں گا،، مجھے اس بیان پر کچھ تشویش ہورہی ہے کہ کیا کل جو کچھ ہوا اس کو کور کرنے کی کوشش تو نہیں ہورہی کیونکہ سنا جارہا ہے کہ لبیک کے پیچھے فوج کا ہاتھ ہے؟
یہ کردوں گا وہ کردوں البتہ سننے میں اچھا لگتا ہے مگر ایسا ڈرامہ شہباز زیادہ بہتر کرلیتا تھا پہلے جو کل ہوا اس پر کچھ کریں اور تب آپکو کو کہنے کی ضرورت نہیں رہے گی کہ آج کے بعد کچھ ہوا تو میں یہ کردوں گا
کیا آپ انتظار کریں گے کہ آج کے بعد دوبارہ یہی کام ہو؟
نہیں جناب یہ کام آج ہوچکا ہے اس پر سخت ترین سزایں دیں اور ان پر ایک ماہ کے اندر عمل درامد کروائیں ورنہ مشال حسین کے کیس جیسا حال ہوگا جو آپ ہی کے دور میں ہوچکا ہے
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
they should show us a successful remittance of 100k USD dollar to the family as we all know how bad is a sialkotia
Sialkot business community is very reputable and you have no reason to doubt their honesty and integrity.
Besides, what contribution did you have towards that remittance to even ask questions about it.
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

This religious extremism needs to to be stopped.
And harsh punishment should be implemented.​

Zero tolerance for these animals. ???​

Don’t follow Indians on this path​