سیالکوٹ:سڑک سے اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا واقعہ،اصل کہانی سامنے آ گئی

15.jpg

سیالکوٹ میں سڑک سے اٹھا کر 5 افراد کی جانب سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ جھوٹا نکلا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں ایک خاتون کے شوہر نے 5 افراد کے خلاف من گھڑت مقدمہ درج کروایا اور الزام عائد کیا کہ پانچوں افراد نے خاتون کو سڑک سے اٹھا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون اور اس کے شوہر نے مقدمہ شہریوں کو بلیک میل کرنے کیلئے درج کروایا ، عدالت میں بھی خاتون نے بیان دیا ہے کہ اس کے ساتھ جنسی زیادتی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ کے تھانہ صدر میں ایک مقدمہ درج کروایا گیا تھا جس میں مدعی نے موقف اپنایا کہ وہ اپنی بیوی کو سڑک کے کنارے کھڑا کرکے پیٹرول پمپ تک گیا تھا کہ پیچھے سے پانچ لوگوں نے اس کی بیوی کو اغوا کرلیا اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ، متاثرہ خاتون نے پولیس کو بیان دیا کہ ملزمان نے اسی زبردستی شراب پلا کر اس کے اجتماعی زیادتی کی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے معاملے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا تھا۔
 
Aristo

Minister (2k+ posts)
ہو سکتا ہے انہیں ڈرا کر بیان تبدیل کروا دیا ہو جیسا کے یہاں ہوتا ہے پولیس کے پاس جاؤ تو یے نہیں کہتے کے ہم مجرموں کو کیف کردار تک پہنچائیں گے بلکہ وہ مزید ڈراتے ہیں کے نا کروا کیس وہ لوگ طاقت ور ہیں تم کچھ نہیں بگھار پاو گے ان کا عزت بچاو اور حاموشی اختیار کر لو لعنت ہے ایسے ڈیپارٹمنٹ پے ایسے لوگوں پے
 
aqibarain

how many times you went inside patrol pump to get patrol and dropped your family outside patrol pump?? kahanian suna karo logon ki.

she must be put in jail for 20 years...
 
reliable

Senator (1k+ posts)
how many times you went inside patrol pump to get patrol and dropped your family outside patrol pump?? kahanian suna karo logon ki.

she must be put in jail for 20 years...
میں نے خود اس طرح ہوتا دیکھا ہے
لوگ بے پردگی سے بچنے کے لیے۔
 
aqibarain

Minister (2k+ posts)
میں نے خود اس طرح ہوتا دیکھا ہے
لوگ بے پردگی سے بچنے کے لیے۔

so does the patrol goes car/bike tank or girls shalwar?? she is ba parda when she is outside patrol pump and same inside... unless she wants patrol in her shalwar...