سیالکوٹ واقعے پر شوبزاداکاروں کا ردعمل، وزیراعظم سے سوال

mehwish-11231.jpg


سیالکوٹ واقعہ ناقابل برداشت ہے، فنکار برادری بھی برہم ۔۔ ماہرہ خان کا وزیراعظم سے سوال

سیالکوٹ واقعے نے ہر دل دہلادیا ہے،سیاسی سماجی مذہبی رہنماؤں سمیت فنکار برادری نےبھی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کردی، سوشل میڈیا پر شوبز فنکاروں کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا جارہاہے۔

انکا کہنا تھا کہ یہ واقعہ پاکستانی قوم کیلئے شرمناک ہے۔ اس واقعے نے ہمارے سرشرم سے جھکادئیے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ایک بے گناہ شخص کو اس طرح مارنا کہاں کی انسانیت ہے؟ کیا ایک جتھے کو یہ اجازت ہونی چاہئے کہ وہ قانون اپنے ہاتھ میں لے

اداکار فیصل قریشی نے لکھا کہ اس شرمناک واقعے سے پوری پاکستانی قوم شرمندہ ہے۔

https://twitter.com/x/status/1467010237005803520
گلوکار عاصم اظہر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں سوجھ بوجھ، انسانیت اور برداشت عطا فرمائے۔
https://twitter.com/x/status/1466825662623322112
مہوش حیات نے لکھا کہ اس انسانیت سوز واقعے نے ہمارے سر شرم سے جھکا دیے۔
https://twitter.com/x/status/1466779830930784261
ماہرہ خان نے وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے پوچھا کہ اس شرمناک واقعے پر جواب دیں، کون انصاف دے گا۔
https://twitter.com/x/status/1466733234889408514
ہمایوں سعید نے لکھا کہ ’کل سیالکوٹ میں جو کوچھ ہوا اس کے اظہار کے لیے الفاظ ڈھونڈنے کی کوشش کررہا ہوں، ایسا نہیں لگتا کہ اب بھی اتنے گہرے المناک، چونکا دینے والے اور ہولناک واقعے کے اثرات صحیح معنوں میں بیان کرسکتے ہیں، پہلا نہیں اور آخری بھی نہیں ہوگا جب تک کہ خود اصلاح اور تشخیص نہ ہو۔
https://twitter.com/x/status/1467124393310670861
سری لنکن شہری کی لاش سیالکوٹ سے لاہور کے نجی اسپتال منتقل کردی گئی ہے،ضروری کارروائی کے بعد سری لنکن سفارتخانے کے سپرد کی جائے گی،قتل میں ملوث تیرہ مرکزی ملزمان سمیت ایک سو اٹھارہ افراد گرفتار کرلیا گیا ہے۔
 
Last edited by a moderator: