سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو 3دنوں میں 30 ہزار کے بجائے 50 ہزار روپے امداد

shehb1b11.jpg


سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو 3دنوں میں 30 ہزار کے بجائے 50 ہزار روپے امداد دی جائے: شہباز شریف

سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو 3دنوں میں 30 ہزار کے بجائے 50 ہزار روپے نقد فی خاندان امداد دی جائے گی۔ یہ رقم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت این ڈی ایم اے کی زیرسرپرستی فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو 3دنوں میں 30 ہزار کے بجائے 50 ہزار روپے نقد فی خاندان امداد دی جائے گی۔ یہ رقم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت این ڈی ایم اے کی زیرسرپرستی فراہم کی جائے گی۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق متاثرہ خاندانوں کو 50 ہزار روپے الیکٹرانک ٹرانسفر کے ذریعے دیئے جائینگے اور امداد دینے کے طریقہ کار کو شفاف رکھنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ سیلاب کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے صوبوں کا مشترکہ سروے 5 کے بجائے 3 ہفتوں میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے امداد فراہمی کا حصہ بننا صوبائی حکومتوں کی صوابدید پر ہے۔ حکومت متاثرین کی امداد کو یقینی بنائے گی۔ فلڈ ریلیف کوآرڈی نیش کمیٹی آج شام تک 50 ہزار روپے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کرنے کا طریقہ کار طے کرکے رپورٹ پیش کرے۔

وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں کیلئے قائم ریلیف کواآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا۔ وفاقی وزراء احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، مرتضیٰ جاوید عباسی، مریم اورنگزیب، مشیرِ وزیرِ اعظم قمر الزمان کائرہ، مولانا اسد محمود اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ وزیر اعلی بلوچستان عبدلالقدوس بازنجو، وفاقی وزیر ہاؤسنگ مولانا عبدالواسع، رکن بلوچستان اسمبلی ثناء اللہ بلوچ نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت بین الاقوامی ڈونرز اور فلاحی اداروں سے رابطے میں ہے، ایشین ڈویلپمنٹ بنک اے ڈی پی اور ورلڈ بنک نے حکومت کو ایمرجنسی ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ کے تحت سیلاب سے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور بحالی کیلئے فنڈز مہیا کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈاکٹرز وپیرامیڈکس ٹیمیں بھیجی گئی ہیں اور سیلاب سے متاثرہ تعلیمی اداروں میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن بھی نقصان کا تخمینہ لگا رہا ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبوں کے اشتراک سے بارشوں کے حالیہ سلسلے کی وجہ سے سیلاب سے ہوئے نقصانات کا تخمینہ لگانے کا سلسلہ اس کے بعد شروع کیا جائے گا۔ بی آئی ایس پی کے تحت سروے کی تکمیل تک حکومت متاثرہ خاندانوں کو 30 ہزار روپے کا ایمرجنسی کیش ریلیف دے گی جس پر پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے امداد کی رقم 30 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کرنے اور این ڈی ایم اے کو اس معاملے کی نگرانی کرنے اور وفاقی وزیرِ اطلاعات کو آگاہی مہم کیلئے جامع پلان مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
مجرے پر بھی ٹکٹ لگا دے حرام خو، تاکہ وہاں سے بھی پیسے اکٹھے ہوں

اسی آفیشل رنڈی بازی پروگرام پر تو پاکستانیوں کی سخت تنقید سے توجہ ہٹانے کے لیے آج یہ اعلان داغ دیا ہے . سیلاب تو پچھلے چار ہفتے سے آیا ہوا ہے اور صرف بلوچستان میں ہی بیچارے ١٦٩ پاکستانی اپنی جانوں سے محروم ہو گئے . الله ان سب کی مغفرت کرے

شرطیہ یہ اعلان بھی اس کی ڈرامے بازی تک ہی محدود رہے گا