سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کورونا وائرس کا شکار

BeingPakistani

Minister (2k+ posts)
27799861_93944196.jpg

لاہور: صوبائی وزیر عبدالعلیم خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز میاں اسلم اقبال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی طبعیت ناساز ہونے پر ان کا ٹیسٹ کرایا گیا جس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔
ادھر پنجاب کابینہ کے دو وزیر میاں اسلم اقبال اور حسین جہانیاں گردیزی پہلے ہی کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔ ان کے علاوہ چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور سیکرٹری خوراک اسد گیلانی بھی چند روز قبل کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 223 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے مزید گیارہ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام الناس سے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر مزید احتیاط کریں اور ایس او پیز پر عمل درآمد ہر قیمت پہ یقینی بنائیں۔


:
 
Last edited by a moderator: