سینٹ الیکشن: پولنگ شروع۔۔ پہلا ووٹ کاسٹ

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1366966253517168640
https://twitter.com/x/status/1366969285743177729
سینیٹ انتخابات 2021ء میں 37 نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کی تمام 11 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جب کہ آج اسلام آباد کی 2، سندھ کی 11 ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی بارہ بارہ نشستوں پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں قومی اسمبلی سمیت تمام صوبائی اسمبلیوں کے ہال کو پولنگ اسٹیشن بن گئے ہیں۔

صوبوں کی نشستوں پر اراکین صوبائی اسمبلی اور اسلام آباد کی 2 نشستوں پر اراکین قومی اسمبلی ووٹ کاسٹ کررہے ہیں۔ سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد کی ایک جنرل اور ایک خاتون کی نشست پر مقابلہ ہے

سینیٹ انتخابات کا سب سے دل چسپ اور بڑا معرکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جنرل نشست پر ہورہا ہے جہاں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔ حکومتی اتحاد کے پاس 181 جب کہ اپوزیشن نشستوں پر موجود جماعتوں کے پاس 160 نشستیں ہیں۔

 

maraheel

Politcal Worker (100+ posts)
kiya nizam hy bhai .... sab samnay anay ky bawajood .... moltavi kanay ky bajaye voting chal rahi hay ... poray pakistan ki awam ko olo banaya ja raha hay