سینیٹر اعجاز چوہدری اور وفاقی وزیر شیریں مزاری کورونا کا شکار

rana-sh11m.jpg


ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں،حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا،انہوں نے ٹوئٹ پر بتایا کہ گزشتہ 2 روز کے دوران بے شمار دوستوں سے ملا ہوں، تمام دوست اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

اس سے قبل سینیٹر اعجاز نے تحریک انصاف پنڈی راجپوتاں لاہورکے رہنما عمران کے تایازاد بھائی ظفر اقبال اور معروف کے جنازے میں شرکت کی تھی،انہوں نے ٹوئٹ پر بتایا تھا کہ دونوں مری کے حادثے میں شہید ہوئے،اللہ کریم غریق رحمت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

https://twitter.com/x/status/1480474036261982209
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شریں مزاری کا بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئی ہیں،وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کرلیا۔

چند روز قبل صدرعارف علوی بھی دوسری بار عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں،ٹوئٹر پیغام میں صدر عارف علوی نے کہا تھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آیاہے، 4،5 دن سے گلا خراب تھا مگر بہتر ہورہا تھا، دو رات قبل چند گھنٹے کیلئے معمولی سا بخار ہوا۔ اس کے علاوہ کورونا کی کوئی اور علامت نہیں۔

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار چار سو سڑسٹھ افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہےجبکہ دو مریض جان سے گئے،مظبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ تین تین فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
اس سینیٹر کو جوپھول لے کر کھادو لنگا گینگ کے سرغنہ کی چاپلوسی کیلئے گیا تھا قدرت نے بھی باعث عبرت بنانا ہے
علی خان ہیجڑہ جو کھادولنگا گینگ کے نیچے لیٹنے کیلئے چنا گیا تھا تو عبرت کی مثال بن چکا ہے۔ اس کے پورے حلقے سے عوام نے اس کو ایک بھی بلدیاتی سیٹ کے قابل نہیں سمجھا