وزیر داخلہ پنجاب عطا اللہ تارڑ کی جانب سے سیکرٹری پنجاب اسمبلی سے متعلق دعویٰ جھوٹا نکلا، حقیقت خود سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے بیان کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب عطاء اللہ تارڑ نےاپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی ملک سے فرار ہوچکے ہیں،انہوں نے گرفتاری کے خوف سے ملک سے راہ فرار اختیار کی اور ایرانی بارڈر کے راستے دوسرے ملک چلے گئے۔
تاہم سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے حوالے سے عطاء اللہ تارڑکے اس بیان کو خود سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے جھٹلایا اور بتایا کہ وہ اس وقت بھی اسمبلی سیکرٹریٹ میں موجودہیں۔
محمد خان بھٹی نے کہا کہ میں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد کل ہونےوالے اسمبلی کے اہم اجلاس کے انتظامات کے حوالے سے معاملات میں مصروف ہوں، میں اس وقت اسمبلی میں موجود ہوں، کیا یہ صحافی ایرانی بارڈر عبور کرکے میراانٹرویوکرنے آئےہیں؟
محمد خان بھٹی نے کہا کہ میں اپنے دفتر میں موجود ہوں، میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا تو میں گرفتاری سے کیوں ڈروں یا میں کیوں ملک سے بھاگوں؟