سیکیورٹی کے انتظامات بہترین ہیں، ہیڈ کوچ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم

10%D8%A7%D8%A6%D8%A6%DB%8C%D8%B3%DA%86%DB%81%D8%A7%DA%86%DA%BE.jpg

آسٹریلوی کوچ اینڈریو مک ڈونلڈز نے کہا ہے کہ کہ پاکستان میں سکیورٹی کے انتظامات بہترین ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈریو مک ڈونلڈز نے راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام پر پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی کے انتظامات بہترین ہیں۔ پاکستان نے پہلے روز بہترین کرکٹ کھیلی۔ امام الحق اور اظہر علی نے راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز اچھی بیٹنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کیلئے راولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن مشکل تھا ، سیلیکشن ٹھیک تھی یا غلط اس کا جائزہ پانچ دنوں کے بعد کیاجاتاہے۔

آسٹریلوی ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کو بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ دوسرے دن کا کھیل شروع کرنا ہوگا، میچ میں ریورس سوئنگ اپنا کردار ادا کرےگی جبکہ کوشش کریں گے کہ پاکستان کو کم رنز کرنے دیں اور وکٹیں حاصل کریں۔

پشاور دھماکے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمدردی جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ ہے۔ ہم جب سے یہاں آئے ہیں ہماری سکیورٹی بہترین ہے اور ہم محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ ہمیں آگے کیا کرنا ہے یہ ہماری سکیورٹی ٹیم ہمیں گائیڈ کرے گی کیوں وہی اس کام میں ماہر ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1499745082102239233