شادی پر چلانے کیلئے بہترین پاکستانی گانا کونسا ؟ جمائما کو بے شمار تجاویز

JM.jpg


وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹویٹر پر ایک نیا موضوع چھیڑتے ہوئے پاکستان صارفین سے اس پر جواب مانگ لیے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق جمائما نے ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں پاکستانی صارفین سے سوال پوچھا کہ" شادیوں پر چلانے کیلئے پاکستان کا موجودہ دور کا بہترین پاپ گانا کون سا ہے؟۔

جمائما کے اس سوال پر ٹویٹر صارفین نے جوابات کے انبار لگادیئے اور سب نے اپنی اپنی تجاویز پیش کرنا شروع کردیں۔

ایک صارف نے جمائما کے سابق شوہر اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی پارٹی کے ایک ترانے"تبدیلی آئی رے" کو بطور شادی کے گانا بجانے کی تجویز دی۔

https://twitter.com/x/status/1450834222357393410
ایک پٹھان صارف نے پشتو لوک گیت کا لنک شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی زیادہ تر شادیوں میں یہ گیت بجاتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1450836693980954631
ایک صارف نے کہا کہ اگر آپ نے عمران خان کے بیٹے قاسم کی شادی کیلئے یہ سوال پوچھا ہے تو آپ کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے، قاسم کو پاکستان لائیں ہم پاکستانی ان کی شادی کے سارے انتظامات خود کرلیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1450838070891323392
ایک صارف نے پشتو گانے کی تجویز دی۔

https://twitter.com/x/status/1450837876116238339
کچھ صارفین نے شہنشاہ قوالی نصرت فتح علی خان کا بھارتی فلم کیلئے گایا ہوا گانا "دولہےکا سہرا سہانا لگتا ہے" کی تجویز دی۔

https://twitter.com/x/status/1450865520064991238
تو کسی نے "منڈیا دوپٹہ چھڈ میرا" کو شادی کیلئے بہترین گانا قرار دیا۔

https://twitter.com/x/status/1450838605740617728