شادی کے وعدے پر بھارتی انجینئر نے خفیہ معلومات پاکستانی جاسوسہ کودیدیں

li1i1h1121.jpg

بھارتی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ لیبارٹری(ڈی آر ڈی ایل) سے منسلک ایک انجینئر کو پاکستانی جاسوس کو مبینہ طور پر خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 29 سالہ انجینئرملیکا رجن ریڈی نے فیس بک پر مارچ 2020 میں ایک خاتون کی فرینڈ ریکوسٹ قبول کی تھی، لڑکی نے اپنا نام نتاشاراؤ بتایا اور کہا کہ وہ برطانیہ میں قائم دفاعی جریدے کی ملازم ہے۔

بھارتی انجینئر اور فیس بک پر خاتون کی دوستی ہوگئی اور جنوری 2020 سےدسمبر 2021 تک کے عرصے کے تعلق سے یہ دوستی محبت کے روپ میں بدل گئی،دونوں کے درمیان فیس بک میسنجر اور واٹس ایپ پر بات ہوتی تھی خاتون نے بھارتی انجینئر سے شادی کا وعدہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں کے درمیان نا ہی کبھی ویڈیو کال ہوئی اورنا ہی تصویروں کا تبادلہ، خاتون نے انجینئر کے اصرار پر اسے اپنی تصاویر دینے کا وعدہ کررکھا تھا اور انجینئر سے جوہری صلاحیت سے بھرپور بین البراعظمی بیلسٹک میزائل اور آبدوز سے مار کرنے والے میزائلوں سے متعلق معلومات مانگی ہوئی تھیں۔

بھارتی انجینئر نے شادی کے وعدے پر خاتون کو یہ ساری معلومات فراہم کردیں۔

بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کی پولیس نےانٹیلی جنس ایجنسیوں کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملیکارجن ریڈی کو گرفتار کرلیا، ان پر ہندوستان کے میزائل پروگرام کے بارے میں حساس معلومات اپنی محبوبہ کو لیک کرنے کا الزام ہے جو مبینہ طور پر ایک پاکستانی جاسوس تھا، جس نے نتاشا راؤ کا روپ دھار لیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے، اپنی ملازمت کی نوعیت کی وجہ سے، ہندوستانی انجینئر کو دفاعی مینوفیکچرنگ یونٹس تک رسائی حاصل تھی

پولیس نے انجینئر سے دو سیل فون برآمد کیے ہیں جن سےنتاشا کے ساتھ شیئر کی گئی میزائل ڈیولپمنٹ سے متعلق تصاویر اور تفصیلی مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
 
انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)

اور جو بھارتی ایجنٹ پاکستان کا آرمی چیف بنا ہوا ہے اس کا کیا کرنا ہے
 
Nice2MU

President (40k+ posts)
اور جو بھارتی ایجنٹ پاکستان کا آرمی چیف بنا ہوا ہے اس کا کیا کرنا ہے

اسکو غوری کیساتھ باندھ کے چاند کیطرف روانہ کرنا چاہیے تاکہ وہاں جا کے مزید ڈی ایچ اے جیسی سوسائٹیز بنا کے پیسے بنائے۔۔ کیونکہ زمین کی سوسائٹیز پہ تو انکی لالچ ختم نہیں ہوتی۔۔
 
mhasan24

MPA (400+ posts)
Agar yeh waqai sach maan lia jaye…
Tu phir bhi kia faida hua?

Bajwa un hee ko ja kar bata de ga ke yeh kaisa kaarnama hua…

Us ne saari mehnat fazool main zaya keee

Main sochta hoon, badqismati ke saath aur ghussay main, ke agar Bajwa jaisay banday hee ne rule karna hai tu Pakistan ko India se hee merge kar lo…kam se kam saamnay pata tu ho ga ke dushman kaun hai
Pakistan main tu pata hee nahin chal raha hai ke kaun dushman hai aur kaun nahin

Waisay dua yeh hee hai ke Pakistan ke hee halaat theek ho jaein aur aisay logon se jaan choot jaye jald se jald…Aameen