شاہدآفریدی کا کرکٹ کھیلنے والے ممالک کو بھارتی چالوں سے بچنے کا مشورہ

3190_8645995_shahid-afridi_updates.jpg


پاکستان کے اسٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی نے دنیائے کرکٹ کے دیگر ممالک کو بھارت کی چالوں سے بچنے اور دور رہنے کا مشورہ دیدیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کرکٹ ویب سائٹ کے پروگرام شاہد خان آفریدی نے انٹرویو دیتے ہوئے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخی سے متعلق گفتگو کی۔

انٹرویو کے دوران جب شاہد خان آفریدی سے سوال کیا گیا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو ملنے والی دھمکیوں کے تانے بانے بھارت میں ملتے ہیں اس حوالے سے آپ کیا کہنا چاہیں گے ؟ تو شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی جعلی ای میلز پر توجہ نہیں دینی چاہیے بلکہ پڑھی لکھی قوموں کو بھی پاک بھارت معاملات سے دور رہتےہوئےآزادنہ طور پرا پنے فیصلے کرنے چاہیے۔


شاہد آفریدی نے مزید کہا پوری دنیا جانتی ہے کہ انٹرنیشنل ٹیموں کو پاکستان میں کس معیار کی سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے، کسی بھی ملک کا کرکٹ بورڈ بغیر چھان بین کے اپنی ٹیم بھجوانے کا فیصلہ نہیں کرتا، ماضی میں بھی سری لنکا ،زمبابوے، بنگلہ دیش کی ٹیموں کو دورے سے قبل سیکیورٹی انتظامات کی چھان بین کے بعد گرین سگنل ملا تھا۔

انہوں نے کہا نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بھی دورے سے قبل تمام انتظامات اور روٹس کی تفصیلات شیئر کی تھیں جن پر اطمینان کے بعد ہی ٹیم پاکستان آئی، میرے خیال سے جیسے ٹیم کے کسی ملک آنے کے پروٹوکولز ہوتے ہیں ویسے ہی کسی ٹیم کے واپس جانے کیلئے بھی کچھ پروٹوکولز ہونے چاہیے، اگر نیوزی لینڈ کو کوئی سیکیورٹی خدشات تھے تو اسے پی سی بی سے شیئر کیا جانا چاہیے تھا تاکہ سیکیورٹی ادارے اس پر ایکشن لیتے۔

شاہد آفریدی نے کہا ایسےمعاملات میں آئی سی سی کو بھی مداخلت کرنی چاہیے، مختلف ٹیموں کی جانب سے دورے منسوخ کیے جانے کی وجہ سے پاکستان کرکٹ مشکلات کا شکار ہورہی ہے، پی سی بی کو بھی اس معاملے میں خاموشی اختیار نہیں کرنی چاہیے، ورلڈ کپ کے بائیکاٹ جیسی جذباتی باتوں کے بجائے ٹیم کو گراؤنڈ میں اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی اور گورننگ باڈی کو سخت فیصلہ کرنا ہوں گے،ہمیں دنیا کو بتانا ہوگا کہ ہماری بھی کوئی عزت ہے، ہم نے ہمیشہ دوسروں کو سپورٹ کیا اور کھیل کے سفیر بن کر دوسرے ملکوں میں گئے مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔
 

baalti

Minister (2k+ posts)
rana ji, rana ji, yeh bhi koi article banta tha? chalo khair hai, tussan likh chadeya...